بہرائچ: اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کی دوپہر میں پرائیویٹ ہیلی کاپٹر سے بہرائچ پولیس لائن پہنچے اور کہا کہ دہلی میں کسان اپنے حق کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ اس کے بعد وہ سابق کابینی وزیر یاسر شاہ کی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ یادو نے دہلی میں جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اور پی ڈی اے کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
ایس پی سربراہ آج ایک بجے پولیس لائن واقع ہیلی پیڈ ہیلی کاپٹر سے پہنچے۔ اس کے بعد وہ یاسر شاہ کی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ سابق کابینی وزیر کی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہونے سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں یاد ونے کہا کہ دہلی میں کسان اپنے حق کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مطالبات پر عمل کرے۔ اس کے لئے پی ڈی اے اتحاد پورا تعاون کررہا ہے۔یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کسانوں کی پارٹی ہے۔ حق اور احترام کے لئے ان کی پارٹی کسانوں کے ساتھ رہے گی۔