اردو

urdu

ETV Bharat / state

رابعہ گرلز پبلک اسکول نے فصیل بند شہر میں سب سے بہتر نتائج حاصل کیے - DELHI CBSE Results 2024 - DELHI CBSE RESULTS 2024

Central Board of Secondary Education Results 2024: دہلی کے فصیل بند شہر میں واقع رابعہ گرلز پبلک اسکول نے سب سے بہتر نتائج حاصل کرتے ہوئے شہر میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ افلحہ ناز نے 96.4 فیصد، منیرہ سلفی نے 96.2 فیصد جب کہ والیہ آفاق نے 96 فیصد نمبر حاصل کرکے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

Rabea Girls Public School achieved the best results in the Walled city
رابعہ گرلز پبلک اسکول نے فصیل بند شہر میں سب سے بہتر نتائج حاصل کیے (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 3:37 PM IST

نئی دہلی:گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رابعہ گرلز پبلک اسکول کے نتائج قابل ستائش رہے ہیں۔ دسویں اور بارھویں کلاس میں سبھی طالبات نے بہت اچھے نمبر حاصل کیے۔ بارہویں درجے میں افلحہ ناز نے 96.4 فیصد نمبر لے کر اسکول میں اول حیثیت حاصل کی ہے۔ جب کہ منیرہ سلفی نے 96 اعشاریہ دو فیصد اور والیہ آفاق نے 96 فیصد نمبر حاصل کرتے ہوئے دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ وہیں اگر بات کی جائے اسٹریم وائز ٹوپرز کی تو کامرس اسٹریم سے افلحہ ناز 96.4 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں۔ جب کہ ہیمیونٹیز اسٹریم سے منیرہ سلفی 96 فیصد نمبرات کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں اور سائنس اسٹریم سے نور 94 فیصد نمبر حاصل کرکے سائنس اسٹریم کی ٹاپر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اردو میڈیم اسکول دہلی کے طلباء نے سی بی ایس سی 12ویں جماعت میں کامیابی کا پرچم لہرایا - DELHI CBSE Results 2024

افلحہ ناز نے پرانی دہلی کے تمام اسکولوں میں اول مقام حاصل کیا - Old Delhi Topper In CBSE Exam

دسویں جماعت میں توبہ ریان نے 97 اعشاریہ 8 فیصد آمنہ خان نے 97 اعشاریہ چھ فیصد اور سارا شہاب نے 97.2 فیصد نمبر حاصل کر کے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی ہے۔ بارہویں جماعت میں 17 طالبات نے اور دسویں جماعت میں 32 طالبات نے 90 فیصد اور اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں جب کہ 75 فیصد اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد بارہویں جماعت میں 96 اور دسویں جماعت میں 93 رہی ہے۔

بارہویں جماعت کی ولیہ آفاق نے ہوم سائنس اور آئی پی میں صد فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ جب کہ دسویں جماعت میں ہانیہ حسن نے سوشل سائنس، حفصہ ریحان، ثنا حسن، اسماء امان اور انشاء نے اردو میں اور سارا شہاب، تحریمہ ارشد، طوبی ریان اور وریشہ خان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں صد فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ اسکول کے بہترین رزلٹ کے لیے اسکول کی پرنسپل کلثوم زہرا نے سبھی طالبات اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

قابل ذکر ہے کہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے پہلے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کے کچھ گھنٹے بعد ہی سی بی ایس ای کی جانب سے 10ویں جماعت کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا تھا۔ ایسے میں پرانی دہلی کے سب سے مقبول ترین اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات نے بہترین نتائج سے اسکول کا نام روشن کرنے میں مزید اضافہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details