اردو

urdu

آدرش کریڈٹ سوسائٹی کے اکاؤنٹ ہولڈرز کا احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 7:01 PM IST

Protest In Aurangabad اورنگ آباد میں مختلف کریڈٹ سوسائٹی کے جعلسازی میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد اکاونٹ ہلڈروں نے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی قیادت میں ڈویژنل کمشنر کے دفتر کے ساہر جم کر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ عمر بھر کی کمائی بینکوں میں جما کر رکھی تھی جسے مالیاتی اداروں نے لوٹ لیا۔

آدرش کریڈٹ سوسائٹی کے اکاؤنٹ ہولڈرز نے کیا احتجاج
آدرش کریڈٹ سوسائٹی کے اکاؤنٹ ہولڈرز نے کیا احتجاج

آدرش کریڈٹ سوسائٹی کے اکاؤنٹ ہولڈرز نے کیا احتجاج

اورنگ آباد:آدرش کریڈٹ سوسائٹی کے ذریعہ سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دہی کر کے کروڑوں روپے غبن کرنے کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اورنگ آباد کے لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلمان سید امتیاز جلیل کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے اورنگ آباد کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا گیا، اس دوران اِمتیاز جلیل نے راستہ روکو احتجاج بھی کیا۔جن لوگوں نے ان کریڈٹ سوسائٹیز میں لاکھوں روپے ڈیپازٹ کر کے رکھے تھے۔انہوں نے ایک ایک کر کے اپنی آپ بیتی بھی سنائی۔

کریڈٹ سوسائٹی میں پیسے ڈپازٹ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیسہ ے سوچ کر رکھا تھا کہ پیسوں پر بیاز اچھا خاصہ ملینگا، لیکن ابھی کریڈٹ سوسائٹی پوری طرح سے بند ہو چکی ہے۔کریڈٹ سوسائٹی میں جمع کرائی ہوئی رقم بھی نہیں مل رہی ہے۔اس کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ پریشان ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس کا اقلیتوں کا لون معاف کرنے کا مطالبہ

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک دو سال سے اپنے خود کے پیسوں کے لیے لڑ رہے ہیں، کہیں مرتبہ احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ لیکن اب تک پیسے نہیں دیے گئے ہیں، احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے پیسے واپس نہیں ملتے ہیں، تو ہم بڑے پیمانے پر بھی احتجاج کریں گے۔ اگر دہلی بھی جانا پڑتا ہے تو ہم دہلی جا کر بھی احتجاج کریں گے۔ حکومت کی جانب سے کریڈٹ سوسائٹی کے ذمہ داران کی جائیداد بھی ضبط کی گئی ہے، لیکن حکومت اُسّے نیلام کر کے پیسے واپس نہیں دے رہی ہے۔اگر بینک شروع کرنے کی اجازت حکومت دے سکتی ہے، تو حکومت اس بینک کی جائیداد بھی فروخت کر سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details