ETV Bharat / press-releases

دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک شخص پر مٹی کا تودی گرنے سے موت ہوگئی - MAN DROWNS TO DEATH

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں حاجی بل کاکاپورہ علاقے میں آج صبح دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 11 hours ago

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے حاجی بل کاکاپورہ علاقے میں آج صبح دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے ایک شخص پر مٹی کا تودہ گرگیا اور کچھ دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کاکا پورہ کے علاقے حاجی بل کا رہائشی رقیب احمد ولد محمد اسماعیل ڈار ریت نکالتے ہوئے دریائے جہلم میں ریٹ نکالنے کے دوران ان کے سر پر مٹی کا تودہ گر گیا تھا۔

دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک شخص پر مٹی کا تودی گرنے سے موت ہوگئی (Video Source: ETV Bharat)

مقامی لوگوں نے جموں و کشمیر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے امدادی کوششوں کے باوجود اسے بچایا نہیں جا سکا۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کر کے قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ جہاں تمام قانونی طبی ضابطے کی تکمیل کے بعد مقتول کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسے پُرنم آنکھوں سے سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:کشمیری خواتین کیلئے موسم سرما میں حمل اور ڈیلیوری خطرناک کیوں؟

ایک اور معاملے میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اُوڑی میں پیر کو ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو جذباتی الوداع کیاگیا جب چار افراد پر مشتمل کنبے کو سپرد خاک کیا گیا۔ ان میں دو شیر خوار بچے بھی شامل تھے جو اتوار کی شام سری نگر کے پاندریٹھن علاقے میں کرائے کی رہائش گاہ میں دم گھٹنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر سے پوری وادی میں صدمے کی لہر دوڑ گئی، لوگوں نے سوگوار لواحقین کے ساتھ اپنے غم اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مرنے والوں میں اعجاز احمد بٹ (38)، ان کی اہلیہ (32) سلیمہ اور ان کے تین بچے - اریب (3)، حمزہ (18 ماہ) اور ایک ماہ کا شیر خوار شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.