بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے روڈ شو کی شکل میں خاموش رہ کر ووٹ مانگنے کا 'منفرد' تجربہ شروع کیا ہے اور ان کے روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ کل دارلحکومت بھوپال میں یہ شو منعقد ہونے جا رہا ہے۔
یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم کا کل ریاست کا دورہ ہے گزشتہ چند دنوں میں ان کا یہ پانچواں دورہ ہے۔ اس کے ساتھ سب سے زیادہ ریاست کا دورہ کرنے والے وزیر اعظم کا ریکارڈ ان کے نام ہونے والا ہے۔ ان کی قیادت میں ریاست کو تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تحائف ملے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے گزشتہ 100 دنوں کے دور اقتدار میں ریاست کو وزیر اعظم کے ذریعے 35 ہزار کروڑ روپے مالیت کے پاروتی کالیسند پروجیکٹ اور 45 ہزار کروڑ روپے کے کین بیتوا پروجیکٹ کا تحفہ ملا ہے۔ یہ تمام اقدامات مرکز کے لیے مدھیہ پردیش کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔