گیا:مرزا غالب کالج کے شعبہ کیمسٹری کے ذریعے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی لیکچر کا موضوع تھا' عام طور پر استعمال ہونے والی دوائیوں کے عمل کے بائیو مالیکولر میکانزم کو سمجھنا' اس موقع پر خصوصی مقرر کے طور پر شبہ بائیو کیمسٹری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد تابش نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ان کا استقبال کالج کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد علی حسین نے شال اور مومنٹو دے کر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد تابش نے خصوصی لیکچر میں اپنی بات کو بہت ہی معروضی اور تحقیقی طور پر پیش کیا۔
انہوں نے تجربہ گاہ میں کیے گئے اپنے ریسرچ و اس کے نتائج کی بنیاد پر درد کو دور کرنے والی دواؤں، کینسر میں استعمال ہونے والی دواؤں کے فائدے اور اس کے سائڈ افیکٹ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے سوالات بھی پوچھے، جس کا انہوں نے انتہائی شافی جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: