ETV Bharat / state

دہلی میونسپل کارپوریشن پر عآپ کا قبضہ، مہیش کمار بنے نئے میئر - DELHI MAYOR ELECTION 2024

عآپ کے مہیش کمار کھیچی تین ووٹوں سے جیت کر دہلی میونسپل کارپوریشن کے نئے میئر بن گئے ہیں۔

دہلی میونسپل کارپوریشن پر عآپ کا قبضہ، مہیش کمار بنے نئے میئر
دہلی میونسپل کارپوریشن پر عآپ کا قبضہ، مہیش کمار بنے نئے میئر (PTI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 6:26 AM IST

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہیش کمار کھیچی نے جیت گئے ہیں۔ انہیں بی جے پی امیدوار کشن لال نے سخت ٹکر دی۔ مہیش کمار کھیچی صرف تین ووٹوں سے جیت گئے۔ میئر کے عہدے کے لیے کل 265 ووٹ ڈالے گئے تاہم ان میں سے دو ووٹ کالعدم قرار دیے گئے۔ مہیش کمار کھیچی کو 133 ووٹ ملے، جب کہ بی جے پی کے کشن لال کو 130 ووٹ ملے۔ معلومات کے مطابق، عام آدمی پارٹی کے کئی کونسلروں کی جانب سے کراس ووٹنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کی امیدوار نیتا بشت نے ڈپٹی میئر کے عہدے کے انتخاب سے اپنا نام واپس لے لیا، جس کی وجہ سے عام آدمی پارٹی کے رویندر بھردواج بلا مقابلہ جیت گئے۔

اس دوران مہیش کمار کھیچی نے عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سمیت عام آدمی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا عہدہ پارٹی کے ایک چھوٹے کارکن کو دیا گیا ہے۔ تین ووٹوں سے جیت درج کرنے پر انہوں نے کہا کہ جیت جیت ہوتی ہے چاہے ووٹوں کی تعداد کم ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے علاوہ کراس ووٹنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹے چھوٹے اختلافات پیدا ہوں گے تو ان کو دور کیا جائے گا۔ ہم دہلی کی صفائی کا نظام ٹھیک کریں گے۔ اروند کیجریوال نے بھی ایکس پر پوسٹ کرکے انہیں مبارکباد دی۔

مقصد دہلی کی ترقی کرنا:

صرف پانچ ماہ کی میعاد ملنے کے تعلق سے مہیش کمار کھیچی نے کہا کہ انہیں جتنا بھی وقت ملے گا وہ دہلی کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹے کارکن کو اتنے بڑے عہدے پر پہنچانے کا کام صرف عام آدمی پارٹی ہی کر سکتی ہے۔ انتخابی عمل بہت ہموار رہا اور یقین دلایا کہ تمام کونسلر دہلی کی ترقی کے لیے سخت محنت کریں گے۔ ہمارا واحد مقصد دہلی کی ترقی ہے اور ہم اسے کسی بھی قیمت پر کریں گے۔

کون ہیں مہیش کمار کھیچی:

قابل ذکر ہے کہ مہیش کھیچی قرول باغ کے دیو نگر سے کونسلر ہیں۔ وہ دہلی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے موتی لال نہرو کالج دہلی سے بی کام کی تعلیم حاصل کی ہے۔ شیلی اوبرائے کے بعد اب وہ میئر کے عہدہ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اپریل 2024 میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے میئر کے عہدے کے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ لیکن، پریزائیڈنگ افسر نے یہ کہہ کر فائل واپس کردی کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے کوئی سفارش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.