ETV Bharat / sports

چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے 10 کھلاڑی، محض ایک پاکستانی شامل - MOST CATCHES IN CHAMPIONS TROPHY

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ان کھلاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچز لیے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے 10 کھلاڑی، محض ایک پاکستانی شامل
چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے 10 کھلاڑی، محض ایک پاکستانی شامل (Image Source: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2025, 4:39 PM IST

نئی دہلی: پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہونا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 9 مارچ کو فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ یہ چیمپئنز ٹرافی کا 9واں ایڈیشن ہے جو کہ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلا جا رہا ہے۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے 8 ایڈیشن کھیلے جا چکے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی کیونکہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کر رہی ہے۔ باقی تمام ٹیمیں پاکستان میں اپنے میچ کھیلتی نظر آئیں گی۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پہلی بار کھیلنے والی افغانستان بھی شامل ہے۔ ان 8 ٹیموں کو 4 کے دو گروپس میں رکھا گیا ہے۔ تو آج اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہم آپ کو ان کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچز لیے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے ٹاپ 10 کھلاڑی

1 - مہیلا جے وردھنے: چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے کھلاڑی سابق سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے ہیں۔ انہوں نے 2000-2013 کے دوران 22 میچوں میں کل 15 کیچ لیے ہیں، جس میں ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 2 کیچز شامل ہیں۔

2 - راس ٹیلر: نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز راس ٹیلر چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ کیچ لینے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹیلر نے 2009 سے 2017 تک 11 میچوں میں 12 کیچ لیے۔ انہوں نے ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 3 کیچ لیے ہیں۔

3 - سورو گنگولی: سابق ہندوستانی بائیں ہاتھ کے بلے باز اور کپتان سورو گنگولی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ گنگولی نے 1998-2004 کے درمیان 13 میچوں میں کل 12 کیچ لیے۔ انہوں نے ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 2 کیچ لیے ہیں۔

4 - ڈوین براوو: چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے چوتھے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو ہیں۔ انہوں نے 2004 سے 2013 تک 15 میچوں میں 13 کیچز لیے۔ براوو نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 3 کیچ لیے ہیں۔

5 - جے پی ڈومنی: سابق جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے بلے باز جے پی ڈومنی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2009-2017 کے دوران 10 میچوں میں 9 کیچز لیے۔ انہوں نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 3 کیچز لیے ہیں۔

6 - ڈینیئل ویٹوری: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے چھٹے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے سابق لیفٹ آرم اسپنر ڈینیل ویٹوری ہیں۔ انہوں نے 1998 سے 2013 تک 17 میچوں میں 9 کیچز لیے۔ انہوں نے ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 2 کیچز لیے ہیں۔

7 - شعیب ملک: پاکستان کے سابق کپتان اور بلے باز شعیب ملک چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے ساتویں کھلاڑی ہیں۔ ملک نے 2002 سے 2013 تک 20 میچوں میں 9 کیچز لیے۔ ان کے پاس ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ 2 کیچ لینے کا ریکارڈ ہے۔

8 - سریش رائنا: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے کھلاڑی سابق ہندوستانی بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رائنا ہیں۔ انہوں نے 2006 سے 2013 تک چیمپئنز ٹرافی کے 11 میچوں میں 8 کیچز لیے۔ اس دوران انہوں نے ایک اننگز میں 3 کیچز لیے۔

9 - گریم اسمتھ: سابق جنوبی افریقی اوپنر گریم اسمتھ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے 9ویں کھلاڑی ہیں۔ اسمتھ نے 2002 سے 2009 تک 12 میچ کھیلے اور 8 کیچ لیے۔

10- راہول ڈریوڈ: سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ بھی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے 10ویں کھلاڑی ہیں۔ راہول نے 1998-2009 کے درمیان 19 میچوں میں 8 کیچ لیے۔ اس نے ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ 2 کیچز لیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.