ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت: میرواعظ کشمیر - MIRWAIZ KASHMIR ON ROAD ACCIDENTS

میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں خطاب کے دوران بٹہ مالو سڑک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق جامع مسجد سرینگر میں خطاب کے دوران
میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق جامع مسجد سرینگر میں خطاب کے دوران (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 7:22 PM IST

سرینگر: میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیر میں بڑھتے ٹریفک حادثات، جن میں آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ’’گزشتہ روز ہی دو نوجوان لڑکے ایک ٹریفک حادثے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے، جبکہ ایک اور نوجوان موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔‘‘ میرواعظ کا کہنا ہے کہ ’’ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہم سب کو مل کر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘‘

میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق جامع مسجد سرینگر میں خطاب کے دوران (ETV Bharat)

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے والدین پر خصوصیت کے ساتھ زور دیا کہ وہ اپنے اپنے بچوں کو گاڑیاں خصوصاً موٹر سائیکلیں فراہم کرنے میں احتیاط سے کام لیں کیونکہ یہ بچے عموماً بہت تیز رفتار سے گاڑی چلا کر نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانیں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

میرواعظ نے انتظامیہ پر بھی شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ آئے روز ریاست میں ہو رہے ٹریفک حادثات کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے، خصوصاً نوجوان لڑکے جو بغیر ہیلمٹ کے تیز رفتاری کے ساتھ موٹر سائیکل چلا رہے ہوتے ہیں، اور اکثر و بیشتر اس کے نتیجے میں یہ لوگ زخمی بھی ہو رہے ہیں اور کبھی کبھار جان لیوا حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔‘‘ میرواعظ نے انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ ان ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگہی کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدام اٹھائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کل سرینگر کے ٹینگہ پورہ، بٹہ مالو، بائی پاس پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار تھار گاڑی سڑک کنارے کھڑی ایک ٹپر سے جا ٹکرائی اور حادثے میں دو نوجونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس حادثہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس پر جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین پر اپنے بچوں کو گاڑیاں، موٹر سائیکل دینے میں احتیاط سے کام لینے کی اپیل کی۔

دریں اثناء، میرواعظ نے کشمیر کی سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار گرو پورب پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں کی سکھ برادری انتہائی مشکل حالات میں خصوصاً چھٹی سنگھ پورہ کے المناک واقعہ کے وقت بھی یہاں کی مسلم برادری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی اور اس طرح انہوں نے آزمائش کے مراحل میں بھی ہمارے ساتھ اپنے رشتوں کو ثابت قدمی کے ساتھ نبھایا۔‘‘ میرواعظ نے امید ظاہر کی کہ ’’کشمیر کی اکثریتی اور اقلیتی برادریوں کے درمیان روابط بڑھتے رہیں گے اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر یہ مزید پھلتے پھولتے رہیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: سرینگر حادثے میں دو طلبہ ہلاک، عمر عبداللہ کا دل دہلا دینے والی وائرل ویڈیو پر اظہار افسوس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.