ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں بار ایسوسی ایشن انتخابات: 7 دسمبر کو ہوگا مقابلہ، 18 امیدوار میدان میں - BAR ASSOCIATION ELECTION

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں ونگ کے الیکشن 7 دسمبر کو ہوںگے۔ صدر نشست سمیت پانچ عہدوں کے لیے 18 امیدوار میدان میں ہیں۔

a
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں ونگ کے الیکشن 7 دسمبر کو ہوں گے (Photos: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 6:26 PM IST

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں ونگ کے الیکشن 7 دسمبر کو ہوں گے (ETV Bharat)

جموں: جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں ونگ کے انتخابات 7 دسمبر 2024 کو ہوں گے۔ الیکشن کے لیے نامزدگیوں/ نام واپس لینا کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے پانچ اہم عہدوں کے لیے کل 18 امیدوار میدان میں ہیں۔ صدارت کے لیے 5 امیدوار، نائب صدر اور جنرل سیکریٹری کے لیے 4، جوائنٹ سیکریٹری کے لیے 2، اور خزانچی کے لیے 3 امیدوار مدمقابل ہیں۔

صدارتی امیدواروں میں ابھینو شرما، نِرمَل کوتوال اور بھویشیا سودن شامل ہیں۔ ابھینو شرما اس سے قبل 2015 اور 2019 میں صدر منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ نرمَل کوتوال 2019 اور 2022 میں الیکشن لڑ چکے ہیں لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ نرمَل کوتوال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وکلاء برادری میں انتخابات کے حوالے سے خوشی کی لہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں نوجوان وکلاء کی مدد، کم از کم تنخواہ کا نظام، دفاتر کی بہتری اور سیکیورٹی شامل ہیں۔

جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہمیشو شرما نے 2017 میں جوائنٹ سیکریٹری کا انتخاب جیتا تھا۔ دیگر امیدوار بھی وکلاء کی فلاح و بہبود اور مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ امیدواروں کے لیے اہم مسائل میں، امیدواروں نے بار کونسل کی تشکیل، وکلاء کے لیے انشورنس اسکیم اور نوجوان وکلاء کے لیے مواقع بڑھانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

عہدوں کے لیے امیدوار

صدر: ابھینو شرما، نرمَل کوتوال، روہت شرما، پون کندل، بھویشیا سودن

نائب صدر: دیپیکا مہاجن، بلدیو سنگھ، اشونی بنوٹرا، دلجیت منہاس

جنرل سیکریٹری: احتشام حسین بھٹ، ارجن سنگھ پٹھانیہ، ہمیشو شرما، پردیپ منجوترا

جوائنٹ سیکریٹری: انشو مہاجن، راہل شرما

خزانچی: اتُل شرما، جمیل چودھری، راہل اگروال

یہ بھی پڑھیں: کشمیر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات پر پھر روک - Kashmir Bar Association

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.