ETV Bharat / state

میرٹھ کے تعلیمی اداروں میں ’یوم اطفال‘ کا جشن منایا گیا - CHILDREN DAY

یوم اطفال کے موقع پر میرٹھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء کے لیے چلڈرن فیسٹ کا اہتمام کیا گیا۔

میرٹھ کے تعلیمی اداروں میں ’یوم اطفال‘ کا جشن منایا گیا
میرٹھ کے تعلیمی اداروں میں ’یوم اطفال‘ کا جشن منایا گیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 3:34 PM IST

Updated : Nov 15, 2024, 6:59 PM IST

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج 14 نومبر پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کی مناسبت سے منسوب یوم اطفال پورے جوش خروش کے ساتھ منایا گیا، جس میں بچوں کے لیے مختلف اقسام کی کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال لگانے کے ساتھ بچوں کے لیے کھیل کود کا بھی انتظام کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب طلباء میں تعلیم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر میرٹھ میں مختلف تعلیمی اداروں میں کہیں چلڈرن فیسٹ کا اہتمام کیا گیا توکہیں ماہرین کے ذریعے تعلیم کی اہمیت کو بھی بیان کیا گیا.

میرٹھ کے تعلیمی اداروں میں ’یوم اطفال‘ کا جشن منایا گیا (Etv Bharat)

اسی تعلق سے آج میرٹھ گرلز انٹر کالج کے بانی حامد علی کے نام سے حامد علی نیشنل ایوارڈ سے ملک کے معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی کو اعزاز سے نوازا گیا. اس موقع پر نواز دیوبندی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ اہمیت اگر کسی چیز کی ہے تو وہ تعلیم ہے. نئی نسل کو تعلیم کی اہمیت بتانے کے ساتھ ان کے لیے معیاری تعلیمی اداروں کا قیام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کا مستقبل روشن بنایا جا سکے.

یہ بھی پڑھیں: یوم اطفال 2024: چلڈرنس ڈے کا تاریخی پس منظر اور بچوں پر نہرو کے بہترین اقوال

انہوں نے کالج کی درجنوں طالبات کو تعلیم کے میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کا اعزاز کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو اگر کامیاب بنانا ہے تو ہمیں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سماج میں صحیح اور غلط کا فیصلہ کر سکیں. اس کے علاوہ میرٹھ کے اقلیتی علاقے میں واقع حیدر پبلک اسکول میں چھوٹے بچوں کے لیے ایک چلڈرن فیسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس طلباء کے لئے مختلف اقسام کی اشیاء کے اسٹال لگا کر بچوں کو آج کے دن کی اہمیت اور ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی زندگی اور ان کا بچوں تئیں محبت کو بھی بتانے کی کوشش کی گئی. کیونکہ تعلیم کے ساتھ بچوں میں پنپ رہے اسٹریس کو بھی کم کیا جا سکے.

Last Updated : Nov 15, 2024, 6:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.