اردو

urdu

ETV Bharat / state

آن لائن تنازعات کا حل گیم چینجر ثابت ہوا: جسٹس چندرچوڑ - عدالت عظمیٰ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات

Chief Justice of India DY Chandrachud on judiciary قومی دار الحکومت دہلی میں چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس چندر چوڑ نے عدالت عظمیٰ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عدالت و انصاف سے متعلق مختلف باتیں بیان کی۔

Chief Justice of India
Chief Justice of India

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 6:55 AM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے اتوار کو کہا کہ ورچوئل عدالتوں کی پہل آن لائن تنازعات کے حل میں گیم چینجر ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت ہند کے الیکٹرانک لین دین کے تجزیہ کار کے مطابق، 2018 میں ای کورٹس نے کل الیکٹرانک لین دین کے معاملے میں ہندوستانی ریلوے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔‘‘

عدالت عظمیٰ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ طریقہ کار کے منصفانہ پن کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے تحت کئی رکاوٹوں اور سہولیات کی رسائی کے معاملے میں تفاوتوں کی پہنچان کرکے انہیں دور کیا جا رہا ہے۔

جسٹس چندر چوڑ نے عدالت عظمیٰ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2023 میں جدید ورژن کے ٹیکنالوجی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 1,28,000 ای فائلنگ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ای فائلنگ 25 ریاستوں میں دستیاب ہے، جہاں 29 لاکھ سے زیادہ کیس رجسٹر کیے گئے ہیں۔‘‘ بار اور بینچ کی مناسب مدد کے ساتھ، ہم کووڈ 19 کے دوران ورچوئل طور پر تیزی سے سماعت کرنے کے قابل ہو گئے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم سپریم کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا افتتاح کریں گے

چیف جسٹس نے کہا کہ عالمی وبا کے بعد روایتی اور ورچوئل (ہائبرڈ) انداز میں سماعت عدالتوں کی خصوصیت بنی ہوئی ہے، جس سے ملک یا دنیا کے کسی بھی حصے میں بیٹھے کسی بھی ہندوستانی وکیل کو اس عدالت کے سامنے دلائل دینے کی اجازت ملتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details