چنڈی گڑھ:بنیاد پرست سکھ رہنما اور کھڈور صاحب سیٹ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ امرت پال سنگھ اس وقت آسام کی ڈبرو گڑھ جیل میں بند ہیں۔ اب ان پر اور ان کے دیگر نو ساتھیوں پر لگائے گئے این ایس اے میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
امرت پال سنگھ نے لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ پنجاب حکومت کے امور داخلہ اور محکمہ انصاف نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے سے ایک دن قبل ہی یعنی 3 جون کو اس توسیع کا حکم دے دیا تھا، لیکن اس احکامات کی تفصیلات بدھ کو میڈیا کو سامنے آئیں۔
ڈبرو گڑھ جیل میں امرت پال: امرت پال سنگھ، جو 'وارس پنجاب دے' کے سربراہ ہیں مارچ 2023 سے این ایس اے کے تحت آسام کی ڈبرو گڑھ جیل میں بند ہیں۔ این ایس اے ایک ایسا قانون ہے جو حکومت کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی افراد کو جس کو وہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھیں اسے 12 ماہ تک بغیر کسی الزامات کے حراست میں رکھ سکتی ہے۔ امرت پال سنگھ ایک سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔