ناگپور: ناگپور میں کل لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کئی لوگوں کے نام ریکارڈ سے غائب تھے حالانکہ وہ اس سے پہلے انتخابات میں ووٹ دے چکے تھے۔ ان میں بڑی تعداد اقلیتی طبقے کی ہے۔ دھاریوالا نبیسہ راجہ بہادر باغ شانتی نگر کی رہنے والی ہیں۔ 2009 سے وہ ووٹ دے رہی ہیں لیکن اس لوک سبھا انتخاب میں جب وہ مقامی پولنگ بوتھ پر پہنچی تو اُن کے پیروں تلے زمین کھسک گئی، کیونکہ اُن کے کارڈ نمبر کی جگہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں کسی اور کہ نام تھا
دھاریوال نبیسہ کا الیکشن آئی کارڈ نمبر YGR1411123 ہے اور یہ 13 جون 2009 میں ایشو کیا گیا ہے لیکن جب اس کارڈ کے ساتھ وہ پولنگ بوتھ پر پہنچی تو ان کی جگہ جس کا نام تھا وہ رام چندر تُلسی رام ورامبھے ہے، اس طرح سے انہیں بنا ووٹ دیئے ہی واپس آنے پڑا۔
نبیسہ کی طرح اقلیتی برادری سے کئی لوگ ہیں، جن کے نام ووٹنگ لسٹ سے غائب ہیں۔ کئی علاقوں میں لوگوں کو ووٹنگ سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس کو لے کر سوشل سائٹس پر کچھ ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہیں۔ ناگپور میں انتخابی مجبوری کے سبب نتن گڈکری کو گینگسٹر ابو خان گینگ کے لوگوں سے ہاتھ ملانا پڑا۔ ان کی کچھ تصویریں بھی وائرل ہوئی ہیں۔ تصویروں میں صاف لکھا ہے کہ ابو خان، جن کے خلاف تقریریں کی گئیں، پولیس انتظامیہ کو کارروائی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔