اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں منشیات فروشوں کے بین ریاستی گینگ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

Interstate Drugs Racket Busted: مظفرنگر پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلاتے ہوئے بین ریاستی منشیات فروشوں کے گینگ کا پردہ فاش کیا۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ گرفتار کیا۔

مظفرنگر پولیس نے بین ریاستی منشیات فروشوں کے گینگ کا پردہ فاش کیا، پانچ گرفتار
مظفرنگر پولیس نے بین ریاستی منشیات فروشوں کے گینگ کا پردہ فاش کیا، پانچ گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 2:14 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 4:52 PM IST

مظفرنگر میں منشیات فروشوں کے بین ریاستی گینگ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

مظفر نگر:اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کی پولیس نے ایک مخبر کی اطلاع پر گذشتہ روز جمعہ کو پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن سے پولیس نے 23 لاکھ 69 ہزار روپے کی نقدی، سینکڑوں نشہ آور گولیاں، 900 انجکشن اور دو کاریں برآمد کیں۔ جانکاری کے مطابق اس گرفتار گینگ کے ارکان ہماچل، اتراکھنڈ، ہریانہ، دہلی اور این سی آر میں بڑے پیمانے پر نشہ کے لیے غیر قانونی منشیات سپلائی کرتے تھے۔ دراصل، آج نگر کوتوالی پولیس نے روڑکی روڈ سے بلینو اور سوئفٹ ڈیزائر کاروں میں سوار پانچ منشیات فروشو کو گرفتار کیا جن سے پولیس نے تقریباً 23 لاکھ 69 ہزار روپے کی نقدی، غیر قانونی منشیات کی سینکڑوں گولیاں، 900 انجکشن، ایک بلینو اور ایک ڈیزائر کار برآمد کی ہے۔

اعلیٰ حکام کے مطابق یہ گینگ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، دہلی اور این سی آر میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی منشیات سپلائی کرتا تھا اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایس ایس پی مظفر نگر ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ مظفر نگر ضلع میں منشیات کے منظم کاروبار پر شکنجہ کسنے کے لیے پولیس نے ایک مہم چلا رکھا ہے جس میں ایس پی سٹی، سی او سٹی، اے ایس پی اینڈر ٹریننگ اور انسپکٹر نگر کوتوال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایس آئی ایجنٹ ستیندر سیول میرٹھ سے گرفتار، روس میں بھارتی سفارت خانے میں تھا تعینات

اس مہم کے تحت پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے 23.5 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد کی گئی ہے اور 120 گولیاں اور مجموعی طور پر 900 انجکشن برآمد کیے گئے یہ پانچوں مجرم پہلے بھی اس قسم کے کاروبار میں ملوث رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 5, 2024, 4:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details