ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیری فلم سازوں کی بالی ووڈ تک رسائی آسان ہورہی ہے: علی عمران - DIRECTOR ALI EMRAN

سرینگر کے ملٹی پلیکس میں تقریباً چھ دہائی بعد حال ہی میں علی عمران کی بنائی گئی کشمیری فیچر فلم "کولف" ریلیز کی گئی ہے۔

DIRECTOR ALI EMRAN
کشمیری فلم سازوں کی بالی ووڈ تک رسائی آسان ہورہی ہے: علی عمران (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2024, 7:17 PM IST

سرینگر: سرینگر کے ملٹی پلیکس میں تقریباً 6 دہائی بعد حال ہی میں علی عمران کی بنائی گئی کشمیری فیچر فلم "کولف " ریلیز کی گئی۔ کشمیری تہزیب و تمدن، یہاں کے ثقافتی ورثے اور فلاسفی پر مبنی اس فلم کی نہ صرف کہانی بلکہ اداکاری کو بھی لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ اس سے قبل "کولف" کو انٹرنیشل کولکتہ فلم فیسٹول، بیسٹ آف انڈیا سنیما کے علاوہ دیگر فلم فیسٹولز میں بھی دکھایا جاچکا ہے۔

بطور ڈائریکٹر علی عمران اب تک کئی اردو اور کشمیری زبان میں فیچر فلمیں بناچکے ہیں جن میں ابتداء، "نائنتھ ایکٹ" اور "نو می" وغیر قابل ذکر ہیں۔ اور یہ سبھی فلمیں فلم فیسٹولز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔ایسے میں علی عمران کی "بانڈ" کے نام ایک اور فیچر فلم آنے والی ہے جوکہ کشمیر کے لوک تھیٹر اور اس سے وابستہ فنکاروں کی زندگی پر منبی ہے۔

کشمیری فلم سازوں کی بالی ووڈ تک رسائی آسان ہورہی ہے: علی عمران (Etv Bharat)

شہر سرینگر سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ علی عمران نے انجنیئرنگ کی ہے۔ البتہ اسکول کے دنوں سے انہیں فلموں کی جانب دلچسپی، کہانیاں اور شعر و شاعری لکھنے کا شوق رہا ہے۔ تاہم ان کا شوق اس وقت پر پروان چڑھا جب یہ دلی میں اپنی انجئنرنگ کے دوران فلم فیسٹول میں جانے لگے اور فلموں کی کہانی سے لے کر ڈائیریکریشن کی باریک بینی کو سمجھنے اور سیکھنے لگے۔

اس دوران انہوں نے "نائنتھ ایکٹ" کے نام سے ایک شاٹ فلم بنائی اس کے بعد سال 2010 میں ان کی ایک اور شاٹ فلم "نو می" منظر عام پر آئی جو کہ اُس وقت ممبئی فلم فیسٹول میں دکھائی گئی اور عمران کے کام کو کافی ستائش کی گئی۔ ایسے میں علی عمران کا بچن کا شوق مکمل طور پروان چڑھا جس کے بعد انہوں نے فلم سازی کو پیشے کے طور پر باضابطہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

علی عمران اپنی فلموں میں اداکاری کے جواہر بھی دکھا چکے ہیں۔ اتنے ہی نہیں بلکہ یہ کئی دلچسپ اسکپریٹ بھی تحریر کر چکے ہیں اور بہت جلد یہ ایک بالی ووڈ فلم بھی بطور ڈائریکٹر کام کرنے جارہے ہیں۔ جس کی شوٹنگ اگلے برس شروع ہونے والی ہے۔ مذکورہ فلم کا اس وقت موزیک تربیت دیا جارہ ہے۔

کشمیر میں بالی ووڈ اور کشمیر کا رشتہ پھر سے جڑ رہا ہے وہیں چند برس قبل یہاں دوبارہ سے سنیما کی واپسی ہوئی ہے۔ علی عمران اسے نیک شگون سے تعبیر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب یہاں کے فلم سازوں کو بھی نہ صرف مقامی طور پر فلمیں بنانے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے بلکہ بالی ووڈ تک کی رسائی آسان ہورہی ہے۔ علی عمران کہتے ہیں کہ فلم سازی ایک مشکل اور بے حد باریکی کا کام ہے۔ بغیر مہارت اور ٹرینگ کے ڈائریکٹ کرنا ناممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.