اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے یوم اورنگ آباد منایا گیا - MNC on Aurangabad Name Change - MNC ON AURANGABAD NAME CHANGE

اورنگ آباد میں کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے یوم یوم اورنگ آباد کے عنوان سے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں متعدد سیاسی و سماجی رہنماوں اور ملی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی

مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے یوم اورنگ آباد منایا گیا
مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے یوم اورنگ آباد منایا گیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 5:30 PM IST

اورنگ آباد: اورنگ آباد میں کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے اورنگ اباد تبدیلی نام کو لے کر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ۔جلسے میں اورنگ آباد کے شہریان کے ساتھ سیاسی لیڈران اور تبدیلی نام کو لے کر کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے والے پٹیشنر بھی موجود تھے۔ کئی لوگوں نے اپنا موقف عوام کے سامنے رکھا۔

مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے یوم اورنگ آباد منایا گیا (etv bharat)

اس دوران کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کے کارگزار صدر ضیاء الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد نام تبدیلی کو لے کر تمام پٹیشنر اور اورنگ آباد کے تمام سیاسی لیڈران موجود تھے، پروگرام کے آخر میں کئی ساری قرار داد منظور کی گئی۔

حکومت میں موجود تمام لوگوں سے مطالبہ کیا گیا کہ اورنگ آباد شہر کا نام جو تبدیل کیا گیا ہے، اُسّے واپس لیا جائے، اور جو لوگ اپوزیشن میں ہیں انہیں مستقبل میں حکومت میں آنے کی امید ہے وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنے مینیفیسٹو میں اورنگ آباد نام تبدیلی کے معاملے کو جگہ دے ۔ وعدہ کریں گے اورنگ آباد کا نام واپس تبدیل ہوں گا تاکہ اس کے اوپر بھی عوام کی نظر رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:میونسپل کارپوریشن کے سی بی ایس سی اسکول میں فیس لیے جانے پر گارجین کا احتجاج

اورنگ اباد تبدیلی نام کی پٹیشن داخل کرنے والے ہشام عثمانی کا کہنا ہے کہ اس احتجاجی اجلاس میں اورنگ آباد کے شہریارن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ساتھ ہی اورنگ آباد تبدیلی نام کو لے کر بات چیت کی گئی۔ عوام سے مفید مشورے بھی لیے گئے۔ اس اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل میں نام تبدیلی کی لڑائی کس طرح لڑ سکتے ہیں۔ اس پر اپنے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن لوگوں نے بمبئے ہائی کورٹ میں اورنگ آباد تبدیلی نام کی پٹیشن داخل کی تھی انہوں نے بھی خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details