بھاگلپور:ریاست بہار کے بھاگلپور میں آج سے ضلع سطحی کھیل کود مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس میں ضلع کے 370 سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے پانچ ہزار سے زائد طلباء و طالبات اس کھیل مقابلہ میں حصہ لے رہے ہیں۔ کھیل کود مقابلے کا افتتاح شہر کے سینڈس کمپاؤنڈ کے فٹبال میدان کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر راج کمار شرما، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر کمار انوراگ کے علاوہ شہر کے ڈپٹی ایس پی اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے جنہوں نے ہوا میں غبارے اڑا کر اس کھیل کود مقابلے کا آغاز کیا۔
ضلع سطحی کھیل کود مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد طلباء کی شرکت - Bhagalpur District Level Sports - BHAGALPUR DISTRICT LEVEL SPORTS
Five Thousand Students Participated in sports: بھاگلپور میں ضلع سطح کے کھیلوں کے مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں ضلع بھاگلپور کے 370 سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اور مقابلوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کی۔
ضلع سطحی کھیل کود مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد طلباء کی شرکت (ETV Bharat Urdu)
Published : Sep 3, 2024, 5:16 PM IST