اردو

urdu

گیا: 41 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائلیریا کی خوراک دی جائے گی

Filariasis Dose in Gaya: بہار کے ضلع گیا میں فائلیریا بیماری سے نجات کے لیے 10 فروری سے مہم شروع ہوگی۔ اس مہم کے دوران 41 لاکھ 4 ہزار 27 لوگوں کو ڈی ای سی اور البنڈازول دوا کھلائی جائے گی۔ حالانکہ اس مہم میں بیمار افراد، حاملہ خواتی اور ایک برس کے عمر کے بچوں کو دوا نہیں دی جائے گی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 12:56 PM IST

Published : Feb 9, 2024, 12:56 PM IST

more than 4.1 lakh people will be given Filariasis dose In Gaya
more than 4.1 lakh people will be given Filariasis dose In Gaya

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں فائلیریا سے نجات کے لیے مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کی شروعات 10 فروری کو شہر گیا سے ہوگی اور ضلع کے دیہی علاقوں میں واقع سبھی بلاک اور علاقوں میں بھی مہم کے تحت دوا کی خوراک دی جائے گی۔ ڈاکٹر ایم ای حق انچارج ضلع ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول نے بتایا کہ ڈی ای سی اور البنڈا زول دوا کی خوراک دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک اور سنگین مرض ہے۔ یہ ہاتھ پاؤں کی ایک سنگین بیماری ہے۔ جسے فائلیریا بھی کہا جاتا ہے اور یہ کیولیکس نام کے مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ مچھروں کے ذریعہ جسم میں فائلیریا پرجیو داخل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہ بنکی: فائلیریا اور انیمیا سے بچاؤ کے لیے مہم شروع ہوگی


فائلیریا کے اثرات پانچ سے دس سال کے بعد دیکھے جا سکتے ہیں۔ فائلیریا نہ صرف پاؤں بلکہ ہاتھوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ فائلیریا خواتین میں چھاتی کی سوجن اور مردوں میں ہائیڈروسیل کا ہوتا ہے۔ فائلیریا کا کوئی علاج نہیں ہے۔ تاہم ادویات لے کر فائلیریا سے بچا جا سکتا ہے۔ یعنی اینٹی فائلیریل دوائی لینے سے مائیکرو فلیریا پرجیوی مر جاتے ہیں اور ہم اس سے محفوظ رہتے ہیں۔ لوگوں کو دوائی استعمال کرنے کے لیے سال میں ایک بار مہم چلائی جاتی ہے۔ یہاں 10 فروری سے ادویات کے استعمال کی عام مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد دوائیں کھلا کر لوگوں کو فائلیریا سے بچانا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سال ایم ڈی اے مہم کے دوران 41 لاکھ 4 ہزار 27 افراد کو فائلیریا کی دوا دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع کے سبھی بلاکوں میں خوراک دی جائے گی۔ اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوا کے کھانے سے کوئی دوسرا اثر نہیں ہوگا۔ جن کو فائلیریا ہوگا انہیں کچھ علامات آسکتی ہیں۔ لیکن وہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف بخار آسکتا ہے یا پھر قے اور بدن درد ہوسکتا ہے۔ کیونکہ دوا کے بعد فائلیریا کے جراثیم مرتے ہیں۔ اس وجہ سے کچھ علامت ظاہر ہوتی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کو لازمی طور پر کھائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details