ETV Bharat / international

حسن نصراللہ کو آج سپرد خاک کیا جائے گا - Hassan Nasrallah - HASSAN NASRALLAH

27 ستمبر کو بیروت میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے نصراللہ کو آج سپرد خاک کیا جائے گا۔

حسن نصراللہ کو آج سپرد خاک کیا جائے گا
حسن نصراللہ کو آج سپرد خاک کیا جائے گا (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2024, 12:27 PM IST

تہران: اسرائیل نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو بیروت میں ایک فضائی حملے میں قتل کر دیا تھا۔ حسن نصر اللہ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ اس پروگرام کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل حسن نصراللہ کی نماز جنازہ بڑی تقریب میں ادا کی جانی تھی لیکن اب پرامن طریقے سے کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بھی جمعہ کو ملک سے خطاب کر سکتے ہیں۔ پوری دنیا کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔

اسی دوران آج اسرائیل نے کہا ہے کہ نصر اللہ کے جانشین صفی الدین کو بھی ہلاک کر دیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ کے قتل کے بعد پوری تنظیم گہرے صدمے میں ہے۔ لبنان میں زمینی لڑائی میں 8 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حسن نصر اللہ کی میت کو لبنان یا عراق کے کسی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ اس مو قع پر عراقی حکام کے مطابق نصر اللہ کو بغداد کے جنوب میں واقع کربلا میں امام حسین کے مزار میں کے احاطہ میں دفن کیا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حزب اللہ کے سربراہ نصر اللہ شیعہ برادری کے بڑے رہنما تھے۔

خامنہ ای باہر آئیں گے؟

ایرانی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جمعہ کو بنکر سے باہر آئیں گے اور ملک کے عوام سے خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ کوئی بڑا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے اسرائیل نے ایران پر بمباری کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی جوابی کارروائی میں ایران نے اسرائیل پر 181 بیلسٹک میزائل داغے۔ جس کے بعد وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا کہ ایران کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ آئی ڈی ایف فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم کب اور کہاں حملہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.