ETV Bharat / state

درگا پوجا کے پرامن اختتام کےلئے مسلم فرقہ بھی متحرک - Durga Puja in peaceful atmosphere

درگا پوجا اور دیگر تہواروں کے پیش نظر ضلع انتظامیہ، امن کمیٹی اور ضلع پولیس کے افسران کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی۔

پرامن ماحول میں درگا پوجا کو اختتام کرانے میں مسلم فرقہ کے لوگ بھی ہوں گے متحرک
پرامن ماحول میں درگا پوجا کو اختتام کرانے میں مسلم فرقہ کے لوگ بھی ہوں گے متحرک (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2024, 8:36 AM IST

گیا : گیا میں درگا پوجا اور نوراتری کے پیش نظرڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن کی صدارت میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ یہ تہوار امن و امان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں مکمل ہونا چاہیے۔ ضلع میں آپسی بھائی چارہ برقرار رہے، میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم نے واضح ہدایات دیں کہ تمام امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین مورتی کے وسرجن کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔ تمام حساس مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور علاقے کی مسلسل نگرانی اور مقامی لوگوں سے بات کر کے صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ اس بات کا مکمل خیال رکھا جائے کہ کہیں بھی امن خراب نہ ہو۔ دیہی علاقوں میں بھی مکمل چوکسی اور نگرانی برقرار رکھی جائے گی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے واضح ہدایت ہے کہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے بہتر انتظامات کو ہر حال میں برقرار رکھنا ہوگا۔

ڈی ایم نے کہا کہ گیا ضلع میں کل 23 مقامات پر راون دہن ' راون کو جلانے ' کا عمل ہوتا ہے، جہاں کہیں بھی راون دہن پروگرام کا انعقاد ہونا ہے، آرگنائزنگ کمیٹی مناسب داخلی اور خارجی دروازے، ہجوم کو کنٹرول کرنے کے مکمل انتظامات، مضبوط بیریکیڈنگ، لاؤڈ اسپیکر، سی سی ٹی وی وغیرہ لگانے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے تمام پوجا پنڈال منتظمین کو ہدایت دیں کہ کسی بھی تنگ سڑک پر کوئی پوجا پنڈال تعمیر نہ کیا جائے۔ عام لوگ خوشی کے ماحول میں پنڈال میں جا کر تہوار مناتے ہیں اور مختلف مورتیوں کو دیکھتے ہیں، اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا کہ عام لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ یا پولیس انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کوئی میلہ یا جھولا نہیں لگایا جائے گا، اس پر افسران کڑی نظر رکھیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے تمام ایس ڈی او اور پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس راستے پر مناسب روشنی کو یقینی بنائیں جس سے ان کے علاقے میں مورتیوں کا وسرجن جلوس لے جایاجائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ بجلی کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ مورتی وسرجن اور جلوس کے راستے میں جہاں کہیں تار ڈھیلے یا لٹکے ہوئے ہیں ، اسے درست کرنے کا ابھی وقت ہے درست کرلیں تاکہ مورتیوں کے وسرجن جلوس میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ گزشتہ تمام تہوار انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہوئے ہیں۔ امن کمیٹی کے تمام اراکین اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ درگا پوجا بھی اسی پرامن ماحول میں ہو۔ تمام پوجا کمیٹیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے لائسنس اپنے پنڈال میں ہر قیمت پر چسپاں کر ظاہر کریں۔ پنڈالوں میں بجلی کا مناسب کنکشن رکھیں، تاکہ ڈھیلے تار یا شارٹ سرکٹ کا مسئلہ نہ ہو۔ تہوار کے موقع پر ٹریفک کا نظام مکمل طور پر برقرار رکھا جائے، تاکہ لوگوں کو ٹریفک جام کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی ایم نے تمام پوجا کمیٹیوں سے کہا کہ وہ کسی بھی حالت میں 13 اکتوبر تک تمام مورتیوں کا وسرجن کر لیں۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ درگا پوجا ایک فرقے کا اہم تہوار ہے، اسے اسی عقیدے اور عقیدت کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔ ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تہوار کے پیش نظر گشت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کہیں بھی کوئی معمولی واقعہ بھی رونما نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مورتی وسرجن کے دوران کسی بھی صورت میں اسلحوں کی نمائش پر مکمل پابندی ہے۔ اس کے ساتھ ڈی جے کو بھی مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ سائبر سیل بنایا گیا ہے اور اسے 24 گھنٹے ایکٹیو موڈ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قابل اعتراض تصویر یا ویڈیو یا کوئی ایسی خبر جس سے فرقہ وارانہ جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہو کسی بھی سوشل سائٹ جیسے واٹس ایپ گروپ، فیس بک وغیرہ پر پوسٹ کی گئی تو گروپ ایڈمنسٹریٹر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ مذہبی جذبات کو کسی بھی حالت میں آپسی بھائی چارے کو ٹھیس نہیں پہنچنی چاہیے۔ تمام منتظمین کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے متعلقہ پوجا پنڈال کے قریب بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب انتظامات کریں۔ تمام پوجا پنڈلوں میں تماشائیوں کے داخلے اور خارجی راستوں کے لیے مناسب انتظامات کریں۔ مذہبی ماحول میں صرف مذہبی گانے استعمال کریں، کوئی قابل اعتراض الفاظ،نعرے یا گانے نا بجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: احتجاجی مارچ نکال کر پولیس کی کارکردگی پر اٹھائے گئے سوال - Protest March in Gaya

انہوں نے کہا کہ اس بار خاص طور پر خواتین کے لیے پولیس انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں کہ اگر کسی بھی خاتون کو لگتا ہے کہ وہ کسی بھی جگہ سے جانے میں غیر محفوظ ہے تو وہ براہ راست ڈائل 112 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دے سکتی ہے۔ ٹیم اس جگہ آئے گی جہاں وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں گی اور انہیں اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد کریں گے۔ واضح ہوکہ تہواروں کا سیزن درگا پوجا سے لے کر چھٹھ پوجا تک جاری رہتا ہے، دیر رات تک بازاروں میں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اس لیے پولیس انتظامیہ بھی پوری جانفشانی سے کام کر رہی ہے۔ ضلع کے باشندے بے خوف ہو کر پوجا اور تہوار سے لطف اندوز ہوں، پولیس انتظامیہ آپ سب کے ساتھ کھڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.