گیا: ریاست بہار کے گیا پولیس نے وشنو پد تھانہ علاقے میں شب برات کے موقع پر کشیدگی پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام میں 17 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کارروائی کے دوران گرفتار شدہ افراد پر پولیس پر حملہ کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔ اس حملے میں کئی پولیس جوان زخمی ہوئے تھے۔ دراصل شب برات کی رات 11 بجے کے بعد وشنو پد تھانہ علاقہ کے بخشو بگہا گاؤں کے پاس کچھ لوگ تیز آواز میں ڈی جے بجا رہے تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈی جے بند کرنے کی ہدایت دی۔
اسی درمیان وہاں موجود مقامی باشندوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان حجت و تکرار شروع ہوگئی۔مقامی باشندوں نے پولیس پتھراو شروع کردیا۔ پتھربازی میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سٹی ایس پی پریرنا کمار نے بتایا کہ سنت روی داس جینتی تقریب کے دوران ڈی جے دیر رات کو بجایا جارہا تھا۔ کچھ نوجوان علاقے میں ماحول بگاڑنے کی کوشش کی ۔