اورنگ آباد : مہاراشٹر کا شہر اورنگ آباد کا شمار بھارت کے ان شہروں میں ہوتا ہے جہاں اردو زبان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں مجود ہیں۔ شہر کی مولانا آزاد کالج میں جشن مولوی عبدالحق کا انعقاد کیا گیا جس میں ادبی پروگرام، مشاعرہ اور خاص طور سے نئی تعلیمی پالیسی میں اردو زبان کا کیا کردار رہے گا اس پر غور و خوض کیا گیا۔ اس پروگرام کے ذریعے مولانا آزاد کالج میں طلبا کو بتایا گیا کہ اردو زبان میں کیا کیا چیزیں ہیں جیسے تقریر، اداب، مشاعرہ جیسی چیزیں طلبا کو بتائی گئی۔
اس پروگرام میں شریک دیگر لوگوں نے بتایا کہ مولانا آزاد کالج کی قدیم روایت رہی ہے کہ مولوی عبدالحق سمیت کئی ایسے شخصیات کے نام پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جنھوں نے اردو زبان و ادب کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ اس تقریب میں مشاعرے کے ساتھ ساتھ نئی تعلیمی پالیسی میں اردو زبان کو لیکر کیا کیا منصوبے بنائے گئے ہیں اسے طلبا کو روشناس کرایا گیا جس سے وہ نئی نئی چیزوں کو سیکھیں اور اپنی جدید صلاحیتوں کے ساتھ تعلیمی شعبے میں بہتر مقام حاصل کریں گے۔