اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی، گھر میں گرنے سے زخمی، اسپتال میں زیرعلاج - Mamata sustains injury

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج اپنے گھر پر حادثاتی طور پر گرپڑیں، جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔

ممتا بنرجی، گھر میں گرنے سے زخمی، اسپتال میں زیرعلاج
ممتا بنرجی، گھر میں گرنے سے زخمی، اسپتال میں زیرعلاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 9:15 PM IST

Updated : Mar 14, 2024, 10:43 PM IST

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج اپنے گھر پر حادثاتی طور پر گرپڑیں، جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی اپنے گھر پر تھیں اور وہ اپنے کمرے سے باہر نکلتے وقت پھسل کر منہ کے بل گرگئیں۔ حادثہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔ وزیر اعلیٰ کے ماتھے سے بہت زیادہ خون بہنے لگا اور چکر آنے کی شکایت کے بعد فوری طور پر ممتا بنرجی کو ہسپاتل منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے کے بعد ممتا بنرجی کو کولکاتا سپر اسپیشلٹی ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا گیا اور انہیں علاج کے لیے ووڈ برن وارڈ منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ کولکتہ کے میئر فرہاد حکیم اور پارٹی کے کئی رہنما بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

ترنمول کانگریس پارٹی نے عوام سے ممتابنرجی کی جلد صحتیابی کےلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ممتا بنرجی کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے X پر ایک پوسٹ میں کہا، "میں ممتا دیدی کی جلد صحت یابی اور بہترین صحت کے لیے دعا گو ہوں۔"

Last Updated : Mar 14, 2024, 10:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details