اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنہ 2008 مالیگاؤں بم دھماکے کے مفرور ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم - 2008 مالیگاؤں بم دھماکہ

Malegaon 2008 Blast Case ممبئی کی این آئی اے کی خصوصی عدالت کی جانب سے مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں 2008 کے بم دھماکے کے مفرور ملزم کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

Malegaon Bomb Blast
Malegaon Bomb Blast

By UNI (United News of India)

Published : Feb 11, 2024, 7:24 AM IST

ممبئی: ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے آج یہاں 2008 مالیگاؤں دھماکے کے مفرورو ملزم رامچندر کلسنگرا کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر ۔ہندوستانی فوج کے سابق لیفٹیننٹ کرنل اور دیگر ملزمین کی فہرست میں شامل ہیں-

خصوصی جج اے کے لاہوٹی نے قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کی چند برس قبل دائر کی گئی عرضداشت کی سماعت کے دوران آج 16 برسوں بعد دیئے گئے اس فیصلے میں اپنے حکم میں کہا کہ ملزم کا نام مفرور ملزمین کو فہرست میں شامل تھا اس کے خلاف عدالت نے متعدّد مرتبہ وارنٹ جاری کیا تھا نیز اسے اشتہاری ملزم بھی قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی ملزم نا ہی عدالت میں حاضر ہوسکا اور نہ ہی اس کے کسی ٹھکانے کی معلومات مل سکی لہذا ملزم کے خلاف دفعہ 83 کے تحت اسکے تمام جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مالیگاؤں 2008 بم دھماکے کی 14 ویں برسی، لواحقین انصاف کے منتظر

رامچندر کلسنگرا اس معاملے کا اہم ملزم ہے اُس پر الزام ہے کہ مالیگاؤں بم دھماکے میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جس موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا تھا اس پر آتش گیر مادہ اسی نے نصب کیا تھا۔ واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر کی تھی۔ اس ضمن میں 323 سرکاری گواہان کے بیانات کو درج کیا گیا تھا۔ 29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے شہر مالیگاؤں میں ایک بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details