کولکاتا:سلی گوڑی میں پولیس نے دوب گرام-فوُلباری میں بی جے پی ممبر اسمبلی شیکھا چٹوپادھیائے کو گرفتار کرنے کی کوشش کو بی جے پی کارکنوں نے ناکام بنا دیا ہے۔ اسمبلی سیٹ جلپائی گوڑی لوک سبھا سیٹ کا ایک حصہ ہے۔ چٹوپادھیائے نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ انہیں اپنے حلقہ انتخاب میں بوتھ پر جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ چٹوپادھیائے نے کہاکہ مجھے گرفتار کرنے کی ان میںہمت نہیں ہے ۔میں اپنے اسمبلی حلقہ کے علاقے میں کیوں نہیں جا سکتاہے۔
دوپہر تک ان تینوں حلقو ں میں 50فیصد پولنگ ہوچکی تھی ۔الیکشن کمیشن نے بتایاکہ دوپہر 1 بجے تک، کوچ بہار میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50.69فیصد تھا، جب کہ جلپائی گوڑی میں 50.65فیصد، اور علی پور دوار میں51.86فیصد تھا۔
کوچ بہار کے سیتل کوچی میں مبینہ طور پر ترنمول کے حامیوں نے ووٹر پر حملہ کیا۔الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مغربی بنگال کے تین لوک سبھا حلقوں کے 56.26لاکھ ووٹروں میں سے 15 فیصد نے جمعہ کی صبح 9 بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔صبح 9 بجے تک، کوچ بہار میں ووٹر ٹرن آؤٹ 15.26فیصد ہے جب کہ علی پور دوار اور جلپائی گوڑی میں بالترتیب15.91فیصد اور14.13فیصد پولنگ ہوئی تھی۔
شمالی بنگال کے وزیر اور دن ہاٹا کے ممبر اسمبلی اُدین گوہا نے دین ہاٹا سب ڈویژنل اسپتال میں ترنمول کے زخمی کارکنوں کی عیادت کیکوچ بہار کے چندماڑی میں بی جے پی اور ترنمول کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ سیتل کوچی میں بی جے پی نے الزام لگایا کہ اس کے کارکنوں پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔
سیتائی کے راجکھارا میں بی جے پی لیڈروں نے بوتھ کے قریب کیمپ آفس میں حریف کارکنوں کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار جگدیش چندر بسونیا راج کھڑا کیمپ پہنچ گئے۔شمالی بنگال کے کوچ بہار، علی پور دوار اور جلپائی گوڑی 2009 تک بائیں بازو کاگڑھ تھا مگراب یہ ترنمول کانگریس اور پھر بی جے پی کے گڑھ میںتبدیل ہو چکا ہے۔