اردو

urdu

ETV Bharat / state

بناس کانٹھا موب لنچنگ معاملہ:جماعت اسلامی ہند کا دورہ - Mob Lynching Incident

Jamaat e islami On Mob Lynching Incident جماعت اسلامی ہند گجرات اسلامک ریلیف کمیٹی کا ایک وفد نے بناس کانٹھا میں ہوئے موب لنچنگ کے شکار مصری خان بلوچ گھر کا دورہ کیا۔ مصری خان بلوچ کو انصاف دلانے کی مانگ کی۔

بناس کانٹھا موب لنچنگ معاملہ:جماعت اسلامی ہند کا دورہ
بناس کانٹھا موب لنچنگ معاملہ:جماعت اسلامی ہند کا دورہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 9:38 PM IST

احمدآباد:جماعت اسلامی ہند کے ذمہ دار عمر وہرا نے بتایا کہ ڈاکٹر سلیم پٹی والا صاحب ،ایم عمر وہرا اور اقبال لاکڑا والا پر مشتمل ایک وفد نے سیشن گاؤں، ضلع بناسکنتھا کا دورہ کیا۔یہاں 23-5-2024 کو مصری خان بلوچ نامی نوجوان کو موب لنچنگ کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ گاؤں کے لوگ پک اپ ڈلہ میں بھینسوں کا کاروبار کر رہے ہیں۔ یہ بھائی 500 روپے یومیہ مزدوری کرتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ وہ پوری طرح سے بے قصور تھا۔ اس معاملے کے اہم مجرم اکھی سنگھ، پربت سنگھ واگھیلا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں اسی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔گائے کے رکھوالے کے نام پر عام لوگوں کو پریشان کرتے ہیں۔وہ سزیافتہ ہے۔وہ پیرول پر رہا ہے۔ پیرول ملنے کے بعد کھلے عام اپنا کاروبار چلا رہا ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے میں اس کے ساتھی بھی ملوث ہیں۔ اس معاملے پر ہم نے گاؤں کے سرپنچ اور لیڈروں کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ پورے کیس کو تفصیل سے سمجھا اور ایف آئی آر درج کرائی۔ پی ایم رپورٹ کا انتظار ہے۔رپورٹ ملنے کے بعد اس سلسلے میں آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی نتائج، نفرت اور تقسیم کی سیاست کے خلاف مینڈیٹ: امیر جماعت اسلامی ہند - mandate against politics of hate

جمعیت علماء ہند شمالی گجرات کے جنرل سکریٹری جے عتیق الرحمن قریشی، پالن پور اور دیودر گاؤں کے ممتاز ذاکر بھائی، میمن میڈیکل والا بھی ان کے ساتھ رہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details