ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر، دلدوز ٹریفک حادثہ کے بعد خصوصی ڈرائیو، ٹریفک وائلیٹرز کے خلاف کارروائی - PULWAMA TRAFFIC VIOLATION

ٹریفک پولیس نے پلوامہ میں دو گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 60ہزار روپے جرنامہ وصول کیا۔

اٍ
پلوامہ میں ٹریفک پولیس کی کارروائی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2024, 5:35 PM IST

پلوامہ میں ٹریفک پولیس کی کارروائی (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں جمعرات کو دلدوز ٹریفک حادثہ کے بعد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے اور نابالغوں کو گاڑی، موٹر سائیکل نہ دئے جانے سے متعلق آن لائن بحث چھڑ گئی ہے۔ اس بیچ ٹریفک محکمہ کی جانب سے وادی کشمیر کے یمین و یسار میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی ڈرائیو شروع کی گئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے سرکلر روڑ، پلوامہ پر خصوصی مہم شروع کی۔

محکمہ ٹریفک نے سرکل روڈ، پلوامہ پر ٹریفک وائلٹرز کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی جس دوران متعدد وائلیٹروں پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ کئی افراد کی لائسنس معطل کیے جانے کی بھی، حکام سے، سفارش کی گئی۔ محکمہ کے مطابق ٹریفک محض دو گھنٹوں کے دوران ہی تقریباً 60000 روپے جرمانہ وصول کیا گیا اور MVD پلوامہ کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران مناسب ہیلمٹ نہ پہننے پر تقریباً 4 لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی گئی۔

انسپکٹر، موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ پلوامہ، انجینئر وحید، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی مہم کا بنیادی مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے علاوہ انہیں ٹریفک قوانین کے بارے میں مناسب مشاورت فراہم کرنا بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کو روکے، خاص طور پر والدین جو اپنے نابالغ بچوں کو گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں، کو اس سے باز آنا چاہئے، کیونکہ اس طرح سے اکثر و بیشتر ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔‘‘

انجینئر وحید نے مزید کہا کہ ضلع میں اس طرح کی مہم میں شدت لائی جائے گی تاکہ ایسے واقعات میں کمی لائی جائے جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہو۔ یاد رہے کہ بٹہ مالو، ٹینگہ پورہ (بائی پاس) سرینگر کے حالیہ ٹریفک حادثہ، جس میں دو کمسن طلباء کی موت واقع ہو گئی تھی، کے بعد محکمہ ٹریفک پولیس سمیت جموں و کشمیر پولیس نے بھی وادی بھر میں ٹریفک وائلٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی مہم شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر حادثے میں دو طلبہ ہلاک، عمر عبداللہ کا دل دہلا دینے والی وائرل ویڈیو پر اظہار افسوس

سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت: میرواعظ کشمیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.