اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز - board exams

Intermediate Exams ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔جس کے لئے حکام کی جانب سے قبل از وقت تیاریاں مکمل کی گئی تھی۔

Intermediate Exams
Intermediate Exams

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 12:42 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا بدھ سے آغاز ہوا۔ ان امتحانات میں سال اول کے 4,78,718 طلبہ نے دوسری زبان کے پیپر-1 (تلگو، ہندی، اردو، سنسکرت، عربی، فرانسیسی، مراٹھی اور کنڑ) کا امتحان دیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے دوسری زبان کے پرچہ 1 کے سوالیہ پرچے کے قرعہ اندازی میں سیٹ اے حاصل کیا۔

انٹرمیڈیٹ سال دوم کے 5,02,260 طلباء کے امتحانات جمعرات سے شروع ہوں گے۔ بورڈ نے 1,521 مراکز بنائے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے 27,900 نگران تعینات کیے گئے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے امتحانات کے لئے تیاریاں مکمل کی گئی تھی۔ امتحانات میں کسی بھی طرح نقل کو روکنے کےلئے نگراں کار تعینات کیے گئے ہیں اور انہیں سخت ہدایات دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹرمیڈیٹ امتحان کےلئے انتظامات مکمل، گیا میں 59 مراکز قائم

ABOUT THE AUTHOR

...view details