نئی دہلی:ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ "ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز میں اب تک جیتنے والے سب سے زیادہ تمغے اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں یہ بھی کہا کہ شطرنج کے لیجنڈ اور ٹاپ رینک کے کھلاڑی پرگیانند نے 2023 میں شطرنج کے موجودہ عالمی چیمپئن میگنس کارلسن سے سخت مقابلہ کیا ہے۔ شطرنج میں ہندوستان کی کامیابی پر انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں شطرنج کے 80 سے زیادہ گرینڈ ماسٹر ہیں جبکہ 2010 میں 20 سے کچھ زیادہ گرینڈ ماسٹر ہوا کرتے تھے۔
اپنی بجٹ تقریر میں محترمہ سیتا رمن نے 50 سالہ سود سے پاک قرض کے ساتھ 1 لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس فنڈ کے ذریعے طویل مدتی فنانسنگ یا ری فنانسنگ کم اور صفر دونوں سود پر دستیاب کرائی جائے گی۔