مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر کے پورکاجی سے میرٹھ ٹول پلازہ پر کسانوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔قومی شاہراہ پر60 کیلو میٹر تک ٹریکٹرز کی لمبی لائن لگ گئی ۔اس سے گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر رہی ۔بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہاکہ ابھی تو یہ انگڑائی ہے آگے اور لڑائی ہے۔ 14 مارچ کو دہلی میں زبردست احتجاج کریں گے
ذرائع کے مطابق کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر متحدہ کسان محاز کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ 26 فروری کو تمام کسان اپنے اپنے علاقوں کی شاہراہ پر ٹریکٹروں کی چین بنا کر دہلی کی طرف رخ کر کے احتجاج کریں گے۔ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک ہزاروں کسانوں نے دہلی-دہرا دون قومی شاہراہ پر اپنے ٹریکٹر کے ساتھ سڑک پر کھڑے ہوگئے ۔