نئی دہلی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے 4 دن بعد بھی وزیر اعلی کے نام کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ خبر کے مطابق، اس کے لیے بی جے پی جلد ہی مہاراشٹر کے لیے مبصرین کے ناموں کا اعلان کرے گی جو تمام پارٹیوں کے ارکان اسمبلی سے رائے شماری لینے کے بعد وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کریں گے۔ تاہم بی جے پی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کرنے میں کوئی تنازعہ نہیں ہے کہ کس پارٹی سے وزیر اعلیٰ ہوگا۔
یہ مبصرین مہاراشٹر کی بی جے پی لیجسلیٹو پارٹی کی میٹنگ میں تمام پارٹی ایم ایل اے کے ساتھ لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے نام پر بات کریں گے اور فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کی مانیں تو بی جے پی لیجسلیٹیو پارٹی کی میٹنگ سے پہلے مہایوتی میں شامل پارٹیوں سے بات کر کے وزیراعلیٰ کا نام طئے کر سکتی ہے۔
بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اتنی بڑی جیت کے بعد بی جے پی کارکن چاہتے ہیں کہ مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ بی جے پی سے بنایا جائے۔ ذرائع کی مانیں تو بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کا یہ بھی ماننا ہے کہ مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرتے وقت بی جے پی کارکنوں کے جذبات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔