دارجلنگ:مغربی بنگال نے ایک اور بہادر سپاہی کو کھو دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دارجلنگ کے لیبونگ کے بڑجنگ کے رہنے والے کیپٹن برجیش تھاپا اں بحق ہو گئے۔ وہ 27 سال کی عمر میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔ ان کی وفات پر پورے شیلشہر میں سوگ کا سایہ ہے۔
ہندوستانی فوج کے ذرائع کے مطابق پیر کی رات عسکریت پسندوں نے ایک آپریشن کے دوران جموں و کشمیر کے ڈوڈہ سے چار گھنٹے کے فاصلے پر ایک پہاڑی جنگل پر حملہ کیا۔ عسکریت پسندوں کے حملے کا فوجی جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اس فائرنگ میں کیپٹن برجیش اور چار دیگر فوجیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ برجیش تھاپا کی شہادت کی اطلاع ان کے اہل خانہ کو فوج کے حکام نے پہلے ہی دے دی ہے۔