اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس سے بچ کر سندیش کھالی کے مختلف گائوں کا دورہ کرنے میں میناکشی مکھرجی کامیاب

Chaos in Sandeshkhali سی پی آئی ایم کی جواں سال لیڈر میناکشی مکھرجی آج اپنی بھیس تبدیل کرکے سندیش کھالی کے کئی گائوں کا دورہ کرنے میں کامیاب رہی ۔کئی گھنٹوں بعد پولس کو اس کی خبر ملی ۔ میناکشی مکھرجی نے ہفتہ کو پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کرکئی گائوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ بائیں بازو کے گرفتار سابق ممبر اسمبلی سفر سردار کے گھر بھی گئے۔

پولیس سے بچ کر سندیش کھالی کے مختلف گائوں کا دورہ کرنے میں میناکشی مکھرجی کامیاب
پولیس سے بچ کر سندیش کھالی کے مختلف گائوں کا دورہ کرنے میں میناکشی مکھرجی کامیاب

By UNI (United News of India)

Published : Feb 24, 2024, 8:15 PM IST

پولیس سے بچ کر سندیش کھالی کے مختلف گائوں کا دورہ کرنے میں میناکشی مکھرجی کامیاب

شمالی:24 پرگنہ :سی پی ایم ذرائع کے مطابق سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے میناکشی اور یوتھ صدر دھرو جیوتی ساہا کو کچھ دن پہلے فون کیا اور صاف صاف کہا کہ میں آپ کو سندیش کھالی میں دیکھنا چاہتا ہوں۔سلیم نے ان سے کہاکہ اگر میں واقعے کے اگلے دن بائک پر سوار ہو کر باگتوئی جا سکتا ہوں، تو آپ کیوں نہیں؟۔ جمعہ کو مولاعلی میں لوک سبھا انتخابات پر سی پی ایم کی نوجوانوں کی تنظیم کی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کے مکمل ہونے کے بعد، حتمی منصوبہ بنایا گیا۔ اس میٹنگ میں میناکشی، دھرو، پرمیتا گھوش چودھری، ابھی دیبرا (ضلع سکریٹری) موجود تھے۔

میناکشی مکھرجی شادیوں، کتاب میلوں، درگا پوجا میں ساڑھی پہنتی ہیں۔ لیکن تنظیمی پروگرام میں میناکشی شلوار اور سوٹ پہنتی ہیں ۔لیکن وہ سندیش کھالی جانے کیلئے انہوں نے ساڑھی پہنی اور چہرے کو بھی چھپایا۔محمد سلیم کو خدشہ تھا کہ پولیس میناکشی کو پہچان لے گی کیونکہ وہ ایک جانا پہچانا چہرہ ہے۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں ساڑھی پہننے اور سر پر حجاب لگانے کا مشورہ دیا گیا۔ میناکشی نے بھی ایسا ہی کیا۔ میناکشی سنیچر کو سندیشکھلی کے گاؤں کی سڑک پر چل رہیں تو تو دیکھا گیاکہ سر پر حجاب کے علاوہ وہ اپنے چہرے کو ڈھانپ رکھا تھا۔اسی طرح دھرو عام طور پر پاجامہ-پنجابی پہنتا ہے۔ وہ ہفتے کے روز ٹراؤزر ٹی شرٹ میں نظر آئے۔

محمد سلیم نے سندیش کھالی میں بی جے پی کی مہم کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ڈھول پیٹ کر اور گرفتاریاں دے کر ہنگامہ کھڑا کیا، ہم چاہتے تھے کہ ہمارے بچے کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ تاکہ وہ گاؤں تک پہنچ سکیں۔ذرائع کے مطابق سندیش کھالی کے متاثرہ علاقےابھی بھی سی پی ایم پارٹی کے کئی ممبران ہیں۔سندیش کھالی کے واقعے کو بی جے پی اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔اس لئے سی پی آئی ایم بھی سرگرم ہوگئی ۔اس سے قبل برندا کرات نے سندیش کھالی کا دورہ کیا تھا مگر انہیں جانے نہیں دیا گیا تھا۔

پولس کے ذریعہ روکے جانے کے بعد میناکشی نے بشیرہاٹ میں ایس پی کے دفتر پہنچی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں کی پولیس جان بوجھ کر دہشت کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایس پی آفس سے کوئی فون نہیں اٹھا رہا۔ یہاں کے لوگوں کی زمینیں چھین لی گئی ہیں، پیسہ لوٹا گیا ہے، ان پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔ اس کا جواب پولیس کو دینا ہوگا۔ انہیں لوگوں کی حفاظت کے لیے کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سندیش کھالی کے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

علاقے کا دورہ کررہے ریاستی وزیر پارتھا بھومک نے کہا کہ وہ اس علاقے کا دورہ سیاسی لیڈر کے طور پر نہیں بلکہ وزیر کے طور پرکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میناکشی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور انہوں نے بہت ہی آسانی سے علاقے کا دورہ کیا ہے۔پولیس نے غیر قانونی کام کیا ہے۔ ہم اس کے خلاف شکایت درج کرائیں گے۔ میں ویمن کمیشن سے بھی شکایت کروں گی۔ ہم نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کی۔ تین لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ ہم ایسا کر رہے ہیں۔ ہمیں غیر قانونی طور پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

یواین آئی مشمولات کے ساتھ

ABOUT THE AUTHOR

...view details