ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر میں مجموعی طور پر 65% فیصد جبکہ جھارکھنڈ میں 67.59 ووٹنگ - MAHARASHTRA JHARKHAND ELECTIONS

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے ساتھ پانچ ریاستوں کی 15 اسمبلی اور ایک لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات کیلئے بھی ووٹنگ ہوئی۔

مہاراشٹر اور جھارکھںڈ میں ووٹنگ جاری
مہاراشٹر اور جھارکھںڈ میں ووٹنگ جاری (Photo: ETV Bharat+ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2024, 7:22 AM IST

Updated : Nov 20, 2024, 1:19 PM IST

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ 20 نومبر کو پولنگ مکمل ہوئی۔ مہاراشٹر میں 288 اور جھارکھنڈ میں 38 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسرز ایس چوکالنگم نے بتایا کہ مہاراشٹر میں مجموعی طور پر 65.02% فیصد جب کہ جھارکھنڈ میں 67.59% ووٹنگ ہوئی۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 13 نومبر کو 81 اسمبلی حلقوں میں سے 43 سیٹوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے۔ 20 نومبر کو دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت 38 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔

جہاں مہاراشٹر میں شرد پوار، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، ان کے پیشرو ادھو ٹھاکرے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس جیسے کئی سینئر رہنماؤں کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ وہیں جھارکھنڈ میں مقابلہ حکمراں انڈیا اتحاد اور این ڈی اے کے درمیان ہے۔

مہاراشٹر میں پولنگ شروع ہونے کی ابتدائی ساعتوں میں ناگپور آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ ڈالنا شہری کا فرض ہے۔ ہر شہری کو یہ فرض ادا کرنا چاہیے۔ میں اتراکھنڈ میں تھا، لیکن کل رات یہاں ووٹ ڈالنے کے لیے آیا۔ سب کو ووٹ دینا چاہیے۔

وہیں جھارکھنڈ میں بھی ووٹنگ کے لیے عوام میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ صبح سے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024

مہاراشٹر میں 288 سیٹوں پر 4,136 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ مہاراشٹر میں مقابلہ زیادہ تر دو اتحادوں مہاوتی اور مہا وکاس اگھاڑی کے بیچ ہے۔

اسمبلی کی 288 نشستوں میں سے 234 عام زمرہ میں آتی ہیں جب کہ 29 درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور 25 درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے مختص ہیں۔ یہاں 52,789 مقامات پر 1,00,186 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے جس میں 42,604 پولنگ اسٹیشن شہری علاقوں میں اور 57,582 پولنگ اسٹیشن دیہی علاقوں میں بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے 299 پولنگ سٹیشنز معذور افراد (PwD) کے زیر انتظام ہیں۔

اپ ڈیٹ شدہ ووٹر لسٹ کے مطابق مہاراشٹر میں تقریباً 9.7 کروڑ (97 ملین) ووٹرز ہیں۔ اس میں 4.97 کروڑ مرد اور 4.66 کروڑ خواتین ووٹرز شامل ہیں جب کہ 1.85 کروڑ نوجوان ووٹر (18-29) ہیں، جن میں 20.93 لاکھ نوجوان پہلی بار ووٹ دینے جا رہے (18-19) ہیں۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ اس مرحلے میں 38 سیٹوں پر سی ایم ہیمنت سورین سمیت 528 امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہے۔ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم، کانگریس، آر جے ڈی اور سی پی آئی ایم پر مشتمل انڈیا اتحاد کا مقابلہ این ڈی اے سے ہے جس میں بی جے پی، اے جے ایس یو اور جے ڈی یو جیسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ ووٹنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ لوگ بلاخوف و خطر ووٹ ڈال سکیں۔

Last Updated : Nov 20, 2024, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.