ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں آگ کا کہرام، تین رہائشی مکان خاکستر - SRINAGAR FIRE

سرینگر کے رعناواری علاقے میں آگ نے کئی رہائشی مکانات کو زد میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔

ا
سرینگر آتشزدگی میں تین مکانات سمیت چھ ڈھانچے خاکستر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2024, 8:06 PM IST

رعنا واری، سرینگر میں آگ کا کہرام (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر) : گرمائی دارالحکومت سرینگر کے رعناواری علاقے میں منگل کی دوپہر رہائشی کالونی میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کم از کم تین رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات فویر طور پر واضح نہیں ہو سکیں، تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے کارروائی شروع کی۔

مقامی باشندوں کے مطابق آگ اچانک ایک رہائشی مکان سے بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً اپنے ارد گرد دو دیگر رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث قریبی رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ اپنی جان و مال بچانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فائر ٹینڈرز کی سخت محنت کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم اس دوران تین رہائشی مکانات اور تین شیڈ مکمل خاکستر ہو گئے۔

آتشزدگی کے باعث گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا سراغ لگانے کی غرض سے کیس رجسٹر کر لیا گیا ہے جبکہ آگ سے ہوئے نقصان کا بھی جلد تخمینہ لگایا جائے گا۔ ادھر، متاثرین نے حکام سے فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 5 افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.