اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور حلقہ انتخاب ڈورو کے ایم ایل اے غلام احمد میر نے مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ کے دوران جی اے میر نے افسران سے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس سرکاری اسکیموں اور بنیادی ضروریات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ،افسران نے جی اے میر کو مختلف کاموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔۔جی اے میر نے افسران سے کہا کہ وہ عوام کو ہر ضروری سہولیات میسر رکھیں اور التوا میں پڑے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
افسران نے جی اے میر کو یقین دلایا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ ہیں ،وہیں التوا میں پڑے تمام کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا،سردیوں کے عیام کے دوران سڑک بجلی پانی جیسے سہولیات کو میسر رکھا جائے گا تاکہ عوام کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جی اے میر نے کہا کہ طویل وقت کے بعد انہیں عوام کی خدمت کا موقعہ ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ جلد ہوگی ایم آر آئی سہولت دستیاب:ـ پرنسپل جی ایم سی
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے انہیں اسی امید سے ووٹ دیا ہے تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے، اسلئے لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو پورا کرنے کے لئے متعلقہ افسران سے گفتو و شنید کی گئی تاکہ مسائل اور مطالبات کا ازالہ ممکن ہو سکے،میر نے کہا کہ ان کے حلقہ میں طویل وقت سے کئی ترقیاتی منصوبوں کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جس سے علاقہ کی ترقی میں رکاوٹیں حائل ہو گئی ہیں ،انہوں نے یقین دلایا کہ علاقہ کی ترقی اور لوگوں کے مسائل و مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔