ETV Bharat / international

ٹرمپ کا غزہ پر امریکی قبضے کا اعلان، فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بعد تعمیرنو کا منصوبہ - TRUMP ON GAZA

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ فلسطنیوں کو کہیں اور منتقل کرنے کے بعد غزہ کو طویل عرصے کے لیے اپنے قبضے میں لے لے گا۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے (Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2025, 7:50 AM IST

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ پر امریکی قبضے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کا مقصد خطے میں امن و استحکام کی بحالی قرار دیا۔

فلسطینیوں کی نقل مکانی اور غزہ پر قبضے کا منصوبہ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں غزہ کو طویل مدت تک امریکہ کی ملکیت میں چاہتا ہوں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں کو دوسری جگہ بسائیں گے، اردن اور مصر کے لیڈر ان کے لیے جگہ فراہم کریں گے۔ فلسطنیوں کی منتقلی کے بعد غزہ کی تعمیر نو کریں گے۔ ہم وہاں (غزہ پٹی میں) دنیا بھر کے لوگوں کو آباد ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے (Photo: AP)

'غزہ کو بین الاقوامی جگہ بنائیں گے'

ٹرمپ نے اپنی رئیل اسٹیٹ ڈویلپر والی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ ایک ایسی جگہ ہوسکتی ہے جو بہت قیمتی ہو، یہ بہت شاندار ہوسکتی ہے۔" انہوں نے کہا کہ "سب سے اہم بات،" جو لوگ وہاں رہتے ہیں وہ امن سے رہ سکیں گے۔' انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ (غزہ) عالمی معیار کا ہو۔"

انہوں نے کہا کہ وہاں "زیادہ تر فلسطینی" رہتے ہیں لیکن اپنے وژن کے مطابق غزہ کو ایک بین الاقوامی اور ناقابل یقین جگہ کے طور پر ترقی دیں گے جہاں "دنیا بھر کے لوگ" رہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Photo: AP)

ٹرمپ کی غزہ دورے کی خواہش

اسی کے ساتھ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کا سفر کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اسرائیل کا دورہ کرنے اور ممکنہ طور پر غزہ کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور بہت سے ممالک جلد ہی معاہدہ ابراہیم میں شامل ہوں گے۔

نیتن یاہو کی ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر امریکی قبضہ کے منصوبہ کی حمایت کی اور کہا کہ اس سے خطے کی تاریخ بدل سکتی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر غزہ کے مختلف مستقبل کی منصوبہ رکھتے ہیں، یہ قابلِ توجہ ہے اور یہ تاریخ بدل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا یہ امریکی دورہ کسی غیر ملکی رہنما کا پہلا دورہ ہے۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی مشترکہ پریس کانفرنس کا ایک منظر
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی مشترکہ پریس کانفرنس کا ایک منظر (Photo: AP)

ٹرمپ کی ایران سے معاہدے کی خواہش

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ حماس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے معاہدہ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار کا خیال ترک کر دے تو اس کا مستقبل ناقابل یقین حد تک تابناک ہوگا اور اگر وہ جوہری ہتھیار بناتے ہیں تو یہ ان کے لیے بڑی بدقسمتی ہوگی۔

مزید پڑھیں:

غزہ: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 48 ہزار سے سیدھے 62 ہزار ہو گئی

ٹرمپ کو عرب ممالک کا سخت پیغام، کہا۔۔فلسطینی غزہ میں ہی رہیں گے، دو ریاستی حل پر دیا زور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.