بنگلورو:کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایودھیا میں رام مندر کے تقدس کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے کانگریس ہائی کمان کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی نے مذہبی تقریب کو سیاسی معاملہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ سدارامیا نے کہا ہے کہ ہم سب بھگوان سری رام کے بھکت ہیں. لیکن ہم بی جے پی کے سیاسی فائدے کے لیے سری رام مندر کے استعمال کی مخالفت کر رہے ہیں۔کرناٹک کے سی ایم سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایودھیا رام مندر کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
سدارامیا نے محکمہ مزری کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ایودھیا میں رام مندر پران پرستشٹھان کی تقریب کے دوران تمام سرکاری مندروں میں خصوصی پوجا کا انعقاد کیا جائے۔ یعنی ان دو باتوں سے یہ بات صاف ہوکر سامنے آتی ہے کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی حکومت ایک طرف ایودھیا تقریب کو سیاسی قرار دیرہی ہے اور دوسری جانب اسی دن ریاست کے سبھی مندروں میں خصوصی پوجا کئے جانے کے احکامات جاری کر رہی ہے۔