احمد آباد:احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا سال 2024 -25 کا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین دیوانگدانی نے یہ بجٹ پیش کیا سال 2024-25 کے لیے کل 12262.28کروڑ کا پیش کیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں مزید ترمیم اضافہ وہ اصلاح کے ساتھ اپوزیشن پارٹی کانگرس نے بھی اپنا بجٹ پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے کرپشن اور ناکامی کو دکھاتے ہوئے ایک فوٹو گیلری بھی لگائی گئی۔
اس بجٹ میں اپوزیشن پارٹی لیڈر شہزاد خان پٹھان نے حیدراباد میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام اسکول میں اٹل لیب ،ایل جی،سپتال میں پوسٹ مارٹم روم کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگرس پارٹی نے یہ بھی دعوی کیا کہ گجرات حکومت کے پاس پچھلے 17 سالوں سے 34 ہزار کروڑ روپے واجب الاداد (اوکٹروے) کا باقی ہے۔