ممبئی: رواں برس عید میلاد النبی ﷺ 16 ستمبر کو ہوگی۔ اور طویل عرصے سے آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیر اہتمام جلوس منعقد کیا جائے گا۔ جلوس کی روایت ہمیشہ سے یہی رہی ہے کہ معاشرے کی ملک کی ایسی شخصیات کو یہاں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرنا جس کے سبب ملک میں اور دوسرے مذاہب کے مابین اخوت قائِم ہو۔
چندر شیکھر آزاد راون ہونگے خلافت کمیٹی کے جلوس کے مہمان خصوصی - Eid Milad 2024 - EID MILAD 2024
ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہر سال خلافت کمیٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر جلوس نکالا جاتا ہے جس میں ملک کی مشہور و معروف شخصیت کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا جاتا ہے۔
Published : Aug 27, 2024, 7:44 PM IST
اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے خلافت کمیٹی نے آزاد سماج پارٹی (کانشی رام ) کے رہنماء اور اتر پردیش کے نگینہ لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد راون کو دعوت دی گئی ہے۔ ہندوستان کو آزادی دلانے کے لیے یہ عمارت جسے پوری دنیا خلافت ہاؤس کے نام سے جانتی ہے، ہندو اور مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز بن گیا تھا، آزادی کے حصول اور انگریز حکومت کو ملک سے باہر کرنے کے لیے یہیں سے وہ صور پھونکی گئی جس نے پورے ہندوستان کو متحد کردیا۔
تحریک عدم تعاون سمیت کئی تحریکات کا آغاز اور کئی منصوبوں کی اسی عمارت میں تکمیل کی گئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ خلافت ہاؤس مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لعل نہرو، ان کے افراد خانہ، سردار پٹیل، علی برادران، مولانا ابوالکلام آزاد، حکیم اجمل خان، ڈاکٹر انصاری جیسی متعدد قدآور شخصیات کی سرگرمیوں کا مرکز رہا اور یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ ہندوستان کی جہد آزادی کی کوئی بھی تاریخ خلافت تحریک کے اور خلافت ہاؤس کے تذکرے کے بغیر مکمل ہو ہی نہیں سکتی۔