اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: وزیراعلی اقلیتی قرض اسکیم کی رقم جمع کرانے کے لیےسہ روزہ لگا - CM Minority Loan Scheme

گیا میں تین دن کے کیمپ میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے ہی جمع ہوئے۔ وزیراعلی اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت قرض کی رقم جمع نہیں کرنے والوں کے لیے کیمپ لگایا گیا تھا۔ آگے بھی اسی طرح بقایہ رقم جمع کرنے کی ہدایت دی گئی۔

گیا: وزیراعلی اقلیتی قرض اسکیم کی رقم جمع کرانے کے لیےسہ روزہ لگا
گیا: وزیراعلی اقلیتی قرض اسکیم کی رقم جمع کرانے کے لیےسہ روزہ لگا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 30, 2024, 3:33 PM IST

گیا: محکمہ اقلیتی فلاح کے قرض داروں کے لیے کلکٹریٹ احاطہ میں واقع محکمہ اقلیتی فلاح گیا کے دفتر میں سہ روزہ کیمپ لگایا گیا تھا۔ جس میں قرض داروں نے پہنچ کر اپنی بقایہ رقم کو جمع کرایا۔ حالانکہ اس کیمپ میں پہنچنے والوں کی تعداد کم تھی۔ سہ روزہ کیمپ میں کل قریب 50 قرض لینے والے لوگ شامل ہوئے جنکے ذریعے قریب 4 لاکھ 15 ہزار روپے قرض کی رقم جمع کی گئی ہے۔ حالانکہ توقع تھی کہ اس سہ روزہ کیمپ میں 20 لاکھ روپے کے قریب بقایہ رقم جمع ہوگی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مالیاتی کارپوریشن گیا کے انچارج دھر میش کمار نے بتایا کہ سہ روزہ کیمپ کے پہلے دن کل 22 ہزار روپے قرض کی قسط کا جمع ہوا ہے۔ جبکہ دوسرے دن 1 لاکھ روپے جمع ہوئے۔ اسی طرح تیسرے دن 1 لاکھ 93 ہزار روپے جمع ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ آئے اور اپنی بقایہ رقم کو جمع کرایا۔ اس میں زیادہ تر وہ لوگ تھے جو کافی وقت سے اپنی قسط کی رقم جمع نہیں کرارہے تھے۔ ایسے لوگوں کے لیے محکمہ نے موقع فراہم کیا تھا کہ وہ آکر رقم جمع کریں تاکہ وہ کاروائی سے بچیں۔

گرمی کی وجہ سے کم تعداد پہنچی

وپیں کم لوگوں کی تعداد پہنچنے کے سوال پر دھرمیش کمار نے کہاکہ گیا ضلع میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں گیا ہیڈ کوارٹر سے دور گاؤں دیہات میں رہنے والے قرض کنندگان نہیں پہنچ سکے، موسم ٹھیک ہونے پر قرض لینے والے آئیں گے اور اپنی رقم جمع کرائیں گے، یہ پہلا موقع ہے جب کیمپ لگایا گیا تھا، آگے بھی کیمپ لگائے جانے کی اُمید ہے۔

واضح ہوکہ محکمہ اقلیتی فلاح کے قرضداروں کے لیے سہ روزہ کیمپ لگا تھا۔ اس میں قرضدار جنہوں نے محکمہ اقلیتی فلاح کے مختلف قرض اسکیم کافائدہ لیا تھا، اُنہوں نے پہنچ کر رقم جمع کرائی ہے۔ وزیر اعلی اقلیتی روزگار قرض اسکیم اور وزیر اعلی اقلیتی اسٹوڈنٹس قرض اسکیم کے تحت استعفادہ کرنے والے ویسے لوگ جنکی کئی قسط جمع نہیں ہوئی ہے انکو محکمہ کی جانب سے نوٹس بھی بھیجی گئی ہے۔ مقدمہ بھی درج کرانے کی تیاری ہے لیکن اس سے پہلے محکمہ نے ایک موقع رقم جمع کرنے کے لیے دیا کیمپ کی شکل میں دیا تھا۔ مذکورہ بالا دونوں اسکیمیں اب بند ہوچکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ محکمہ کی جانب سے کوشش ہے کہ رقم کسی طرح واپس لی جائے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details