نوئیڈا: فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور تقریباً ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی ہے کہ آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے بعد آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے آگ لگنے کی اطلاع مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی۔
تاہم آگ لگنے کے باعث روٹ پر ٹریفک تقریباً آدھے گھنٹے تک روکنا پڑی۔ جس کی وجہ سے ہوشیار پور سے سٹی سینٹر کی طرف جانے والے ڈرائیور ٹریفک جام میں پھنس گئے۔ ٹریفک پولیس کو کچھ دیر کے لیے ڈائیورشن بھی لگانا پڑا۔ آگ لگنے کے دوران آس پاس کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا۔ آگ کے شعلے اتنے خوفناک تھے کہ اوپر سے جارہی میٹرو لائن کے نیچے اندھیرا ہو گیا تھا ۔بس میں دھماکے کے خوف سے لوگ دور سے ویڈیو بناتے رہے۔
سی ایف او پردیپ کمار چوبے کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر تین گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ خوش قسمتی تھی کہ بس خالی تھی۔ تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ بس میں سی این جی لگی تھی۔ ڈرائیور بس میں ویلڈنگ کا کام کر رہا تھا۔ اچانک چلتی بس میں آگ لگ گئی۔ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔