اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: ایک مذہب کا جھنڈا جلاکر ویڈیو وائرل کرنے سے ناراضگی - Burning flag of Religious

گیا ضلع میں ایک خاص مذہب کا جھنڈا جلاکر کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جھنڈا جلائے جانے کا ویڈیو بھی وائرل کیا گیاہے۔ حالانکہ پولیس نے وائرل ویڈیو کی روشنی میں شرپسندوں کی پہچان کرلی ہےاور انکے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 10:43 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا میں سوشل میڈیا پر ایک خاص مذہب کے جھنڈا کو جلانے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ جس سے علاقے میں لوگوں میں ناراضگی پیدا ہوگئی۔ کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا اس سے پہلے پولیس حرکت میں آکر کاروائی کرنا شروع کردیا۔ پولیس نے اس ویڈیو کو بناکر اپ لوڈ کرنے والے اور جھنڈا جلانے والوں کی پہچان چند گھنٹوں کے اندر ہی کرلیا، ایس ایس پی آشیش بھارتی کے مطابق ضلع کے مفصل تھانہ کو اطلاع ملی تھی کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ جس میں کچھ سماج دشمن عناصر ایک مخصوص مذہب کا جھنڈا جلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج مفصل تھانہ نے اعلیٰ پولیس افسران کو مذکورہ معلومات سے آگاہ کیا اور ویڈیو کی روایتی اور تکنیکی طور پر جانچ کرنا شروع کردی۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ یہ ویڈیو اور جھنڈا جلائے جانے کا معاملہ مفصل تھانہ کے ما تحت آنے والے ایک گاؤں کا ہے۔ مقامی چوکیدار اور عوامی نمائندوں کی مدد سے ویڈیو میں نظر آنے والے تمام افراد کی شناخت کر لی گئی۔ اس کے بعد تمام ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ لیکن تمام ملزمان اپنے گھر سے فرار پائے گئے تھے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس افسر وزیر گنج اور تھانہ انچارج مفصل کو مزید تحقیقات اور ضروری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مفصل تھانہ میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان شر پسند عناصر کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔ ویڈیو کے وائرل کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ ویڈیو پیر کو وائرل کی گئی تھی۔ اسکا مقصد آپسی بھائی چارگی کو نقصان پہنچانا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details