اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کے علاقائی رہنما کی شکایت پربھنڈی بازار میں بھی بلڈوزر کارروائی

Bulldozer Action In Bhindi Bazar ممبئی کے محمد علی روڈ مینارہ مسجد کے اطراف میں بھی صبح سویرے بی ایم سی نے اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے کئی لوگوں کی دوکان اور ہوٹل کے باہر بلڈوزر چلا دیا۔

کانگریس کے علاقائی سیاستداں کی شکایت پربھینڈی بازار میں بھی بلڈوزر کارروائی
کانگریس کے علاقائی سیاستداں کی شکایت پربھینڈی بازار میں بھی بلڈوزر کارروائی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 8:28 PM IST

کانگریس کے علاقائی سیاستداں کی شکایت پربھینڈی بازار میں بھی بلڈوزر کارروائی

ممبئی:ریاست مہاراشڑ کے ممبئی میں واقع میرا روڈ بلڈوزر کارروائی ہر سو موضوع بحث ہے۔مسلم اکثریتی علاقوں میں کارروائی یکطرفہ ہوئی یہ بھی جگ ظاہر ہے کیونکہ مختلف مقامات پر مذہبی نعرہ بازی کے ساتھ مبینہ طور پر اکسانے کا بھی کام کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق ممبئی کے محمد علی روڈ علاقے میں ہی سلیمان عثمان مٹھائی والے کی دکان کے باہر بھی بلڈوزر چلایا گیا۔ اس کے علاوہ اُن سبھی کے دکانیں اس کی زد میں آئی جنہوں نے بارش اور دھوپ سے بچنے کے لیے پلاسٹک کا استعمال کیا ہے۔دکانداروں پر غیر قانونی طور پرتجاوزات کا الزام لگایا جا رہا ہے۔حالانکہ اس سے پہلے بھی کارروائیاں ہوئی ہیں لیکن بلڈوزر لیکر بی ایم سی کے ذریعے یہ پہلی کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش کے شاہجہاں پور میں خوفناک سڑک حادثہ، 12 افراد ہلاک

اسی درمیان جانکاری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کارروائی کے لیے علاقے کے ہی کانگریس کے بلاک صدر امین پاریکھ نے محکمہ بی ایم سی سے شکایت کی تھی۔ان کی شکایت کے مطابق علاقے میں ہاکرس نے فٹ پاتھ پر قبضہ کر لیا ہے۔ قبضے کی وجہ سے فٹ پاتھ پر چلنے والوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بی ایم سی نے اس شکایت کے بعد معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے علاقے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details