اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلمانی انتخابات میں دو سو سیٹ بھی جیتنا بی جے پی کےلئے مشکل: سنجے راوت - Sanjay Rawat - SANJAY RAWAT

شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت نے وزیراعظم اور کنگنا رناوت پر زبردست نقطہ چینی کی، کہا کہ 2024 پارلمانی انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کو محض 200 کے قریب ہی سیٹیں ملیں گی، پارلمانی انتخابات کے بعد کنگنا رناوت کا پارسل سیدھا ہماچل سے ممبئی آئے گا، وہ پارسل دہلی نہیں جا سکے گا۔

SANJAY RAWAT
پارلمانی انتخابات میں بی جے پی دو سو سیٹ بھی نہیں جیت سکتی: سنجے راوت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 4:10 PM IST

پارلمانی انتخابات میں بی جے پی دو سو سیٹ بھی نہیں جیت سکتی: سنجے راوت

اورنگ آباد:شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت اورنگ آباد کے دورے پر تھے، اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی اور کنگنا رناوت پر زبردست نُکتہ چینی کی، انہوں نے کہا کہ کنگنا کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے، پارلمانی انتخابات کے بعد کنگنا رناوت کا پارسل سیدھا ہماچل سے ممبئی آئے گا، وہ پارسل دہلی نہیں جا سکے گا۔ بی جے پی 400 سیٹیں جیتے گی؟ اس پر بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی صرف ہوا کی طرح ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم مودی 200 سیٹوں پر ہی جیت حاصل کر سکتے ہیں۔

سنجے راؤت نے کہا وزیر اعظم جو پچھلے 10 سال سے اختیار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اُن کے پاس اکثریت بھی موجود ہے، جو 400 سیٹ حاصل کرنے کی امید کے ساتھ تیسری بار الیکشن لڑنے جا رہے ہے، ایسے شخص کو مُلک کی ترقی کے لیے بات کرنی چاہیے، مستقبل پر بات کرنی چاہیے۔ ملک میں پچھلے 10 سالوں میں کیا ترقیاتی کام کیا ہے، وزیر اعظم مودی کو یہ بتانا چاہیے، لیکن ہمارے وزیر اعظم انتخابی جلسوں میں تقریریں کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے مخالفین چکن کھاتے ہیں مٹن کھاتے ہیں۔

سنجے راوت نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا انتخاب لڑنے والا شخص اس طرح کی نچلی سیاست کر رہا ہے اور اب لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ مودی وزیر اعظم کیسے بن گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی شریرام کا حصّہ ہیں، اس طرح کا نظریہ بی جے پی کے لیڈران و کارکنان کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس ملک میں عوام انتخابات کے دوران طے کریں گی کہ کس کو وزیراعظم بنانا ہے، ہمیں کسی کے اوتار کی ضرورت نہیں۔ ہمیں اچھے انسانوں کی ضرورت ہے، اور ملک کے موجودہ حالات سب کو پتہ ہیں، اگر یہ شریرام کے کوئی ہے تو انہیں ملک کے لیے کچھ اچّھا کام کرنا چاہیے تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details