ETV Bharat / state

اترپردیش: امبیڈکر پر شاہ کے بیان کے خلاف بی ایس پی سڑکوں پر، ریاست بھر میں مظاہرے - BSP WORKERS PROTEST IN UP

لکھنؤ میں امبیڈکر کے مجسمے کے قریب بی ایس پی کارکنوں نے جمع ہوکر وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

اترپردیش: امبیڈکر پر شاہ کے بیان کے خلاف بی ایس پی سڑکوں پر، ریاست بھر میں مظاہرے
اترپردیش: امبیڈکر پر شاہ کے بیان کے خلاف بی ایس پی سڑکوں پر، ریاست بھر میں مظاہرے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 13 hours ago

لکھنؤ: بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر پر پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کو لے کر پورے ملک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ وہیں اترپردیش میں بھی کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے بعد منگل کو بہوجن سماج وادی پارٹی بھی سڑکوں پر اتری اور پوری ریاست میں مظاہرہ کیا۔ بی ایس پی سپریمو اور سابق وزیر اعلی مایاوتی کی ہدایت پر لکھنؤ سمیت ریاست بھر میں ضلع ہیڈکوارٹرس پر مظاہرے ہوئے۔ اس مظاہرے میں آکاش آنند سمیت تمام بڑے لیڈروں نے حصہ لیا۔ راجدھانی لکھنؤ کے حضرت گنج میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کے پاس بڑی تعداد میں بی ایس پی کارکنان جمع ہوئے۔ بی ایس پی کارکنوں نے ضلع صدر شیلیندر گوتم کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے کے بعد ایک میمورنڈم پیش کیا گیا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے آئین کے خالق سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بی ایس پی کے ضلع صدر شیلیندر گوتم نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے آئین کے خالق ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پر جس طرح کا بیان دیا ہے، وہ غلط ہے۔ امت شاہ کے بیان پر ملک بھر میں بہوجن سماج پارٹی کے کارکن برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہماری پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے بھی بار بار مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو بابا صاحب پر کیے گئے ریمارکس پر معافی مانگنی ہوگی۔ بی ایس پی سپریمو کی ہدایت پر پارٹی کارکنوں نے منگل کو لکھنؤ سمیت اتر پردیش میں مظاہرہ کیا اور امیت شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

اسی طرح میرٹھ، اناؤ، پریاگ راج، علیگڑھ کے علاوہ دیگر مقامات پر بی ایس پی کی جانب سے مظاہرے کئے گئے۔ میرٹھ میں بہوجن سماج پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے سڑکوں پر آکر شاہ کے خلاف نعرے لگائے اور بی ایس پی دفتر سے لے کر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر تک زبردست مظاہرہ کیا۔ اناؤ میں بہوجن سماج پارٹی، کانگریس پارٹی اور بھارتیہ بدھسٹ مہاسبھا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں امت شاہ کے بیان کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ تینوں تنظیموں نے مشترکہ طور پر صدر کے نام ایک میمورنڈم اناؤ کے ضلع افسر کو پیش کیا۔ میمورنڈم میں امت شاہ کے بیان کو آئین کے خالق کی توہین قرار دیا اور اسے ان کے تئیں توہین آمیز اور غیر حساس قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ قیمتوں میں اضافہ سے پریشان، حکومت کمبھکرن کی طرح سو رہی ہے: راہل گاندھی - RAHUL GANDHI ON PRICE RISE

پریاگ راج میں شاہ کے بیان کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے کانگریس کے رہنما سڑکوں پر نکل آئے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اجول رمن سنگھ کی قیادت میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے الہ آباد ہائی کورٹ کے امبیڈکر اسکوائر پر بابا صاحب کی مورتی کو پھول چڑھا کر پیدل مارچ کا آغاز کیا۔ کانگریس کے جھنڈے اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے پوسٹر تھامے اور نعرے لگاتے ہوئے کانگریس قائدین اور کارکنوں نے سبھاش اسکوائر تک پیدل مارچ کیا۔ وہیں علیگڑھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے کارکنوں نے کلکٹریٹ تک پیدل مارچ کیا اور امبیڈکر پر امت شاہ کے بیان کو لے کر کلکٹریٹ کے دفتر پر زبردست مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.