اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا سنی جمعیتہ الاسلام نے مفتی سلمان ازہری کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا - All India Sunni Jamiat ul Islam

Arrest of Mufti Salman Azhari مالیگاؤں میں آل انڈیا سنی جمعیتہ الاسلام کے ایک وفد نے نورالعین صابری کی قیادت میں مفتی سلمان ازہری کو باعزت بری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر سمیت پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران کو ایک مطالباتی مکتوب دیا۔

آل انڈیا سنی جمعیتہ الاسلام نے مفتی سلمان ازہری کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا
آل انڈیا سنی جمعیتہ الاسلام نے مفتی سلمان ازہری کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 10:49 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں آل انڈیا سنی جمعیتہ الاسلام کے ایک وفد نے نورالعین صابری کی قیادت میں مفتی سلمان ازہری کو باعزت بری کیے جانے کے مطالبے کو لیکر ایڈیشنل کلکٹر سمیت پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران کو ایک مطالباتی مکتوب دیا۔ اس موقع پر نورالعین صابری نے کہا کہ مفتی سلمان ازہری ملک میں امن و امان پیغام دینے والی شخصیت ہے۔ مذکورہ مذہبی پروگرام میں انہوں نے ایک نظم کے شعر کو پڑھا تھا۔ جس کی بنیاد پر اے ٹی ایس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر نوٹس کے گرفتار کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ مفتی سلمان ازہری اسلامی اسکالر ہے جو کہ ملک بھر میں امن و امان اور بھائی چارگی کے پیغام کو عام کرتے ہیں۔ جبکہ ان کے شعر سے کسی مذہبی کے لوگوں کی دل آزاری نہیں ہوئی ہے، اس لئے مفتی سلمان ازہری پر عائد کیے گئے تمام الزامات کو خارج کیا جائے اور انہیں باعزت بری کیا جائے۔ نورالعین صابری نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایک مطالباتی مکتوب کو مالیگاؤں ایڈیشنل کلکٹر، پولیس انتظامیہ کے ذریعے گورنر آف مہاراشٹرا، گورنر آف گجرات، چیف منسٹر آف مہاراشٹرا، چیف منسٹر آف گجرات، ہوم منسٹر آف مہاراشٹرا، ہوم منسٹر آف گجرات تک روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام افسران نے ان کی باتوں کو بغور سننے کے بعد ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے کو لیکر پولیس انتظامیہ نے ایس ڈی پی آئی کے مقامی صدر راحیل حنیف کو 149 کے تحت کسی بھی طرح کا کوئی احتجاج نہ کرنے کا نوٹس دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details