لکھنو: یوپی کے دار الحکومت لکھنو کے چنہاٹ میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ منگل کو علاقے کے دیوریا گاؤں میں رہنے والی پانچ سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کرنے کے بعد ایک نوجوان نے اسے قتل کر کے دریا کے کنارے پھینک دیا۔ مقامی لوگوں کو نوجوان کی درندگی کا علم ہوا تو انہوں نے اسے پکڑ کر مارا پیٹا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔
لکھنؤ پولیس کمشنریٹ کے ڈی سی پی ایسٹ پربل پرتاپ نے بتایا کہ منگل کو چنہٹ کے دیوریا گاؤں میں ایک لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ کی اطلاع ملی تھی۔ جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ 19 سالہ امرجیت پانچ سالہ لڑکی کو اٹھا کر ندی کے پاس لے گیا۔ جہاں اس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔ اس کے بعد اس نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ قتل کرنے کے بعد لاش دریا کے قریب پھینک کر فرار ہوگیا۔