اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سوئس اوپن بیڈمنٹن: پی وی سندھو پری کوارٹر فائنل میں ہار گئیں - Swiss Open 2024

سوئس اوپن بیڈمنٹن 2024 کے میچ میں چوتھی سیڈ بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے شاندار کھیل کا آغاز کیا اور جاپانی شٹلر ٹوموکا میازاکی پر پہلا گیم 21-16 سے جیت لیا۔ لیکن اس کے بعد دو گیم 21-19 اور 21-16 سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

PV Sindhu
پی وی سندھو

By UNI (United News of India)

Published : Mar 22, 2024, 2:40 PM IST

Updated : Mar 22, 2024, 3:05 PM IST

باسل: دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو سوئس اوپن 2024 کے پری کوارٹر فائنل کے خواتین کے سنگلز میچ میں جاپان کی توموکا میازاکی سے ہار گئیں۔

جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے باسل میں کھیلے گئے میچ میں چوتھی سیڈ بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے شاندار کھیل کا آغاز کیا اور جاپانی شٹلر ٹوموکا میازاکی پر پہلا گیم 21-16 سے جیت لیا۔

اس کے بعد جاپانی شٹلر نے واپسی کی اور دوسرا گیم 21-19 اور آخری گیم 21-16 سے جیت کر میچ جیت لیا۔ جاپانی شٹلر نے ایک گھنٹہ 19 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں پی وی سندھو کو شکست دی۔

دریں اثنا، خواتین کے ڈبلز میں ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی جوڑی نے ہم وطن پریا-شروتی مشرا کو 21-10، 21-12 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

بھارت کی تنیشا کرسٹو اور اشونی پونپا کی جوڑی کو جاپانی شٹلرز روئی ہیروکامی اور یونا کاٹو کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ جاپانی جوڑی نے بھارتی جوڑی کو 21-17، 21-16 سے شکست دی۔

خواتین کے ڈبلز میچ میں چھٹی سیڈ تنیشا کرسٹو اور اشونی پونپا نے اس سے قبل انڈونیشیا کی میلیسا ٹریاس پسپیتاسری اور ریچل الیسا روز کو شکست دے کر اس راؤنڈ تک رسائی حاصل کی تھی۔

مردوں کے سنگلز میں پریانشو راجاوت نے چین کے لی لینکسی کو 21-14، 21-13 سے شکست دی۔ بیڈمنٹن کی عالمی درجہ بندی میں 29ویں نمبر پر موجود بھارتی کھلاڑی نے شروع سے ہی چینی شٹلر کے خلاف برتری برقرار رکھی اور 38 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ اس دوران لکشیہ سین اور کدامبی سری کانت دن کے دیگر میچوں میں آمنے سامنے ہوں گے۔ (یو این آئی)

Last Updated : Mar 22, 2024, 3:05 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details